تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 418
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم طور پر نجی میں تبلیغ کا ایک نیا میدان کھلا ہے۔اب تک نجی میں باہر سے آکر آباد ہونے والوں میں احمدیت پھیل رہی تھی۔لیکن اب وہاں کے اصل باشندوں یعنی مچین میں سے بھی متعد دلوگ احمدی ہو چکے ہیں۔پہلے وہاں کے اصل باشندوں اور ہمارے درمیان ایک دیوار حائل تھی۔وہ اب بفضل تعالیٰ گرنی شروع ہو گئی ہے۔اللہ تعالی کا بڑا افضل اور احسان ہے، جماعت پر کہ بیرونی دنیا میں بھی ہر سال ہمارا تبلیغی اور اصلاحی کام آگے بڑھ رہا ہے اور اندرون ملک بھی اللہ تعالیٰ اس میدان میں ہمیں اپنی برکتوں سے نواز رہا ہے۔اس جلسہ میں پاکستان کے ایک علاقہ کے دو سو ایک باشندے آپ کے درمیان ایسے بیٹھے ہیں، جو پہلے اچھوت کہلاتے تھے۔لیکن ان میں سے اکثر اب مسلمان ہو چکے ہیں۔کچھ ہیں، جو تحقیق کرنے کی غرض سے یہاں آئے ہیں۔انگلستان میں بعض لحاظ سے بہت اچھا کام ہو رہا ہے اور بعض لحاظ سے کچھ ستی بھی ہے۔وہاں کے جواصل باشندے احمدی ہوئے ہیں، وہ تعداد میں ابھی تھوڑے ہیں۔لیکن جو احمدی ہوئے ہیں ، وہ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت مخلص ہیں۔جیسے ہمارے بشیر احمد صاحب آرچرڈ ہیں۔جو باقاعدہ مبلغ اسلام کی حیثیت سے وہاں فریضہ تبلیغ ادا کر رہے ہیں۔البتہ وہاں اشاعت کتب کا بہت اچھا کام ہورہا ہے۔امریکہ اور انگلستان میں ہم کوشش کر رہے ہیں کہ وہاں اپنے پریس لگ جائیں۔تا کہ اشاعت کتب کے کام میں آسانی پیدا ہو سکے۔پتہ لگا ہے کہ دنیا میں بعض مقامات ایسے ہیں، جہاں طباعت کا کام بہت ستا ہو جاتا ہے۔انہیں مرکز بنا کر وہاں سے مختلف ممالک میں کتابیں بھجوانے کا پروگرام بھی زیر غور ہے۔دراصل میرے دل میں بڑی تڑپ ہے کہ دس لاکھ قرآن کریم امریکہ میں پھیل جائیں۔اگر آپ میں بھی یہ تڑپ پیدا ہو جائے اور آپ بھی اس کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور دعائیں کریں تو جلد یہ تڑپ پوری ہو سکتی ہے۔مغربی افریقہ میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اسلام کی روبڑی تیز ہوگئی ہے۔لیکن وہاں کچھ اقتصادی مشکلات پیدا ہورہی ہیں ، جس سے اشاعت اسلام کے کام میں روک واقع ہو سکتی ہے۔غانا کے الحسن عطا صاحب نے ، جو امسال بھی جلسہ میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں، مجھ سے ملاقات کے وقت رو کر کہا کہ ہمارے ملک کی اقتصادی حالت ٹھیک نہیں ہے، آپ اس کے لئے دعا کریں۔ہم سب کے لئے دعا کرتے ہیں۔ان کے لئے بھی ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے ملک کی اقتصادی مشکلات دور فرمائے اور وہاں اسلام کی روز افزوں ترقی کے سامان فرمائے۔418