تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 405
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس قوموں کی راہنمائی سے قبل ہمیں اپنی تعلیم وتربیت کرنی ہوگی پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ ماریشس منعقده 05 06 نومبر 1977ء (حضور کا یہ پیغام انگریزی زبان میں تھا، جس کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔) پیارے بھائیو! السلام علیکم! یہ امر میرے لئے موجب مسرت ہے کہ آپ لوگ نومبر کے پہلے ہفتہ میں اپنی سالانہ کنونشن کا انعقاد کر رہے ہیں۔دعا ہے کہ مولا کریم اس جلسہ کو بابرکت بنائے اور وہ ہر لحاظ سے جماعت کے لئے مفید ثابت ہو۔آپ سب کو علم ہے کہ چودھویں صدی ہجری جلد ہی ختم ہونے والی ہے اور پندرھویں صدی شروع ہونے والی ہے۔انشاء اللہ۔اگلی صدی اسلام کی زبردست ترقیات اور کامیابیوں کی صدی ہے۔یہ صورت حال ہم سے پہلے سے زیادہ بڑی قربانیاں، جد و جہد اور باہمی اتحاد کا مطالبہ کرتی ہے۔اسلام کی آخری فتح آسمان پر مقدر ہو چکی ہے۔اس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔اگر چہ یہ خبر ہم سب کے لئے بہت ہی حوصلہ افزا ہے۔لیکن اس کے ساتھ ہی یہ عظیم الشان ذمہ داریاں ہم پر عائد کرتی ہے۔سب سے پہلی بات یہ ہے کہ موجودہ دنیا ایسے معاشرہ کا مطالبہ کرتی ہے، جہاں اچھی تعلیمات پر حقیقی طور پر عمل کیا جارہا ہو۔جہاں محبت اور تو در پایا جاتا ہو۔اور جہاں بغیر کسی نسل ، مذہب اور رنگ کے امتیاز کے انصاف کی حکومت ہو۔ہمیں یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اس مقام تک پہنچیں اور ساری دنیا کے لئے ایک نمونہ قائم کریں۔اسلامی تعلیمات مکمل اور حسین طور پر ہمارے اعمال سے ظاہر ہونی چاہئیں۔دوسری بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے انسان باوجود سائنس اور ٹیکنالوجی میں غیر معمولی ترقی کے سکون قلب سے محروم ہیں۔اور بین الاقوامی برادری اور تحفظ کے احساس میں کمی پائی جاتی ہے۔ان تمام مسائل کو حل کرنے میں جملہ مذاہب نا کام ہو چکے ہیں۔اس خلا کو صرف اسلام ہی پر کرسکتا ہے۔اس چیلنج کا دانشمندانہ جواب دینے کے لئے اور اسلامی تعلیمات کو ہمدردی اور محبت کے ساتھ پھیلانے کے لئے 405