تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 388
خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم ذہنی قوتوں اور سرمایہ دارانہ نظام میں خدا تعالیٰ کی نعمتوں، ان اسباب سے فائدہ اٹھا کر اپنا کام کرنا تھا۔اور ہر ایک چیز کو انسان کی روح میں جلا پیدا کرنے کے لئے استعمال کرنا تھا۔اور اس عظیم انقلاب نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔میں نے بتایا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے یہ انقلاب شروع ہوا۔تین سو سال تک اس میں بڑی وسعت پیدا ہوئی۔اس اسلامی انقلاب کی یہ جماعتیں اپنے اپنے قائدین کی قیادت میں دنیا کے مختلف حصوں میں انقلاب کی شاہراہ پر آگے ہی آگے بڑھ رہی تھیں۔لیکن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے انقلاب عظیم کا نوع انسانی کو جو ایک خاندان بنا دینے کا منصوبہ تھا، اس مقصد کو پورا کرنے والی کوئی طاقت ہمیں ان کے اندر نظر نہیں آتی۔بلکہ ان میں اختلاف کی بہت سی وجوہ پیدا ہوگئیں ، کہا گیا کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ وَلَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ ® (الصف: 10) کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ، ایک کامل اور مکمل شریعت اور ہدایت انسان کے ہاتھ میں دے دی گئی اور ایک انقلاب عظیم برپا ہو گیا۔لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ اب اس انقلاب عظیم کے نتیجہ میں اسلام تمام ادیان پر غالب آئے گا۔اور تمام از مز (isms) اور اصول اور فلسفے ، جو اخلاقیات پر بحث کر رہے ہیں اور ذہنی قوتوں پر بحث کر رہے ہیں، ان سب کی غلطیوں کو ظاہر کرے گا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میرے ماننے والوں کو اللہ تعالیٰ اتنا علم دے گا کہ وہ آج کی علم میں بڑھی ہوئی دنیا کے نہ صرف غلط حملوں سے اسلام کو بچائیں گے۔بلکہ ان کی تحقیق کی غلطیوں کو ثابت کریں گے۔اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ ایسا ہی ہو رہا ہے۔مثلاً میں باہر جاتا ہوں ( خدا تعالیٰ کا ایک عاجز بندہ ) اور ان کے بڑے بڑے سکالرز سے بات کرتا ہوں تو اللہ تعالیٰ مجھے ان کو یہ بتانے کی توفیق دیتا ہے کہ تم نے جوریسرچ کی ہے، اس کے اندر غلطیاں ہیں۔اور اسلام نے جو اصول ہمارے سامنے رکھے ہیں، وہ ان چیزوں سے کہیں بالا ہیں ، جو تمہاری تحقیق نے علم کے میدان میں دریافت کی ہیں۔هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ یہ کام اس انقلاب عظیم کا عروج ہے کہ اسلام تمام ادیان باطلہ پر غالب آجائے اور نوع انسانی کو ست واحدہ بنا دے۔اور یہ اس کی اصل غرض ہے۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے ، آپ کی بعثت کے 388