تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 389
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 04 نومبر 1977ء ساتھ، جو انقلاب عظیم بپا ہوا، اس کا اصل مقصد یہی تھا کہ سارے کے سارے انسان، کیا مغرب میں بسنے والے، کیا مشرق میں بسنے والے، کیا شمال میں، کیا جنوب میں، کیا براعظموں میں، کیا جزائر میں، سارے کہ سارے ایک خاندان کی طرح ہو جائیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر یہ مقصد آپ کی زندگی میں ہی یا پہلی تین صدیوں میں پورا ہو جاتا تو لوگ سمجھتے کہ چونکہ آخری مقصد پورا ہو گیا ہے، اس لئے آپ کا زمانہ بھی ختم ہو گیا۔یہ حمدصلی اللہ علیہ وسلم کا انقلاب ہے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قوت قدسیہ اور روحانی افاضہ کے ذریعہ سے ہی اس نے پیدا ہونا ہے۔لیکن اس کے آخری مقصد کے پورا ہونے کا تعلق آخری زمانہ سے ہے۔اور وہ یہ زمانہ ہے، آپ (صلعم) کے ایک خادم مسیح موعود کا زمانہ! پس آپ وہ لوگ ہیں، جن کے کندھوں پر یہ ذمہ داری ڈالی گئی ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کو جو بشارت دی گئی تھی کہ آپ " کو جو دین دیا گیا ہے، جو شریعت عطا کی گئی ہے، جو مذ ہب دیا گیا ہے، یعنی اسلام وہ تمام نوع انسانی کو امت واحدہ بنادے گا۔اس کے لئے آپ جد و جہد کریں۔اسلام ایک انقلاب عظیم ہے۔اتنا زبر دست انقلاب کہ نہ پہلے کبھی آیا اور نہ آئندہ کبھی آئے گا۔اس کے نتیجے میں سارے انسان، سینکڑوں قسم کی بولیاں بولنے والے، جن کی عادتیں مختلف ، جن کا رہن سہن مختلف، سارے کے سارے انسان اسلام کی روشنی حاصل کرنے کے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع کر دیئے جائیں گے۔اور یہ کام مہدی کے زمانہ میں مقدر تھا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے اور صرف آپ نے ہی نہیں فرمایا بلکہ پہلوں نے بھی لکھا ہے۔امت کے جو بڑے بڑے بزرگ علماء پہلے گزرے ہیں، انہوں نے بھی کہا ہے کہ آیت هُوَ الَّذِى اَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ کے مطابق ساری دنیا میں اسلام کا کامل غلبہ آخری زمانہ میں مہدی کے ہاتھ سے ہوگا۔جو کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک روحانی فرزند ہے۔جس کا پیارا اپنے آقا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اتنا عظیم ہے کہ جب آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی بات کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی روح کی صرف یہی پکار ہے کہ میں تو کوئی چیز نہیں ہوں، سب کچھ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے اور انہی کی خدمت پر میں مقرر کیا گیا ہوں۔محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس خادم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اس روحانی فرزند نے ایک ایسی جماعت پیدا کرنی ہے اور خدا کے فضل سے پیدا کی ہے، جن کے ذریعہ سے، جن کی دعاؤں کے ذریعہ سے، جن کی مالی قربانیوں کے ذریعہ سے، جن کی وقت کی قربانیوں کے ذریعہ سے، جن کے ایثار کے نتیجہ میں، جن کے مجاہدہ کی وجہ سے دنیا میں یہ انقلاب عظیم اپنے عروج پر پہنچنے والا ہے۔اور آپ میں سے ہر شخص اس جماعت کا ایک فرد ہے، جس 389