تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 380 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 380

خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1977ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم غرض پندرہ لاکھ کی بجائے چودہ لاکھ، چونتیس ہزار روپے کے وعدے دفتر کے پاس آچکے ہیں۔جہاں تک شہروں کا تعلق ہے، دفتر کی رپورٹ کے مطابق قریباً سارے شہروں نے اپنا ٹارگٹ پورا کر دیا ہے۔استثنائی طور پر شاید ہی کوئی شہر ہوگا، جو پیچھے رہ گیا ہوگا۔ورنہ شہروں کی بہت بڑی اکثریت نے نہ صرف اپنا ٹارگٹ پورا کیا ہے بلکہ وہ اس سے بھی آگے نکل گئے ہیں۔لیکن دیہی علاقوں میں سے بعض علاقے ایسے ہیں، جنہوں نے اپنا ٹارگٹ پورا نہیں کیا۔اس کے نتیجہ میں متعلقہ ضلع کی ساری جماعتوں پر اثر پڑتا ہے۔تاہم اتنے بڑے بجٹ میں 66 ہزار روپے کی کمی کوئی ایسی نہیں ہے، جو قابل فکر ہو یا ہمیں تنگ کرے۔لیکن بہر حال شرم تو آتی ہے کہ ٹارگٹ پورا کرنے میں صرف 66 ہزار روپے کی کمی کی وجہ سے بعض دیہاتی جماعتیں پیچھے رہ گئیں۔کیونکہ اپریل کے آخر تک ادا ئیگی ہوتی ہے، یعنی تحریک جدید کا اعلان ہم اس موسم میں کرتے ہیں۔لیکن وصولی اپریل کے آخر تک ہوتی رہتی ہے۔اس لئے وہ لوگ جو پیچھے رہ گئے ہیں، اگر وہ ہمت کریں تو سال رواں میں 66 ہزار روپے کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔اس طرح نہ صرف یہ ٹارگٹ پورا ہو جائے گا بلکہ امید ہے کہ انشاء اللہ اگلے سال بجٹ تحریک جدید اس ٹارگٹ سے بھی آگے نکل جائے گا۔اور جو یہاں کی ضرورتیں ہیں ، وہ پوری ہو جائیں گی۔کچھ یہاں کی ضرورتیں ہیں، جو پوری نہیں ہو سکیں۔دنیوی اقتدار رکھنے والے بعض لوگوں کی طرف سے بعض روکیں اشاعت کتب کے سلسلہ میں ہمارے راستے میں پیدا کر دی جاتی ہیں۔دوست دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان روکوں کو دور کر دے۔خدمت اسلام کا جو کام جماعت احمدیہ کے ذریعہ ہو رہا ہے، اگر کوئی شخص اپنی ناسمجھی کی وجہ سے اس میں روک بنتا ہے تو ہماری یہ دعا ہے کہ خدا تعالیٰ اس پر گرفت نہ کرے بلکہ اس کی اصلاح کر دے۔اور جس طرح ہم خدا تعالیٰ کے فضلوں کو بارش کے قطروں سے زیادہ آسمان سے نازل ہوتا دیکھتے ہیں، انفرادی و اجتماعی ہر دو لحاظ سے اسی طرح وہ بھی خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کے وارث بنیں۔ہماری تو ہمیشہ یہی دعا رہتی ہے۔پس آج میں تحریک جدید کے (اس کے تین دفتر ہیں۔) دفتر اول کے چوالیسویں سال، دفتر دوم کے چونتیسویں سال اور دفتر سوم کے تیرہویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے یقین ہے کہ 66 ہزار روپے کی جو کمی ہے، وہ اسی سال پوری ہو جائے گی۔نہ صرف یہ کمی پوری ہوگی بلکہ اگلے سال انشاء اللہ اس سے بھی زیادہ وصولی ہوگی۔380