تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 357 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 357

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1976ء اسلام پر ہونے والے اعتراضات کا جواب دیا جانا ضروری ہے ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1976ء بر موقع مجلس شوری وو پس صحیح اسلام کو ہر دوطور پر پیش کیا جائے۔ایک تو جو نئے اعتراض ہیں، ان کا جواب دیا جائے اور دوسرے جو پرانے اعتراضات کے بقایارہ گئے ہیں اور ان کی بازگشت ساری دنیا میں پھیل رہی ہے، ان کا بھی جواب دیا جائے۔مثلاً میں نے پہلے بھی بتایا ہے کہ عیسائیوں اور یہودیوں نے یہ اعتراض بڑی کثرت سے پھیلایا کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلا۔اب وہ عیسائی، جو عیسائیت کو چھوڑ چکا ہے، اس کے دماغ نے بھی اس اعتراض کو نہیں چھوڑا۔67ء میں جب میں پہلی دفعہ یورپ کے دورہ پر گیا تو دو موقعوں پر مجھ سے عجیب انداز میں یہ پوچھا گیا کہ آپ ہمارے علاقہ میں اسلام کیسے پھیلائیں گے؟ سوال تو ان الفاظ میں کیا گیا اور بڑے ادب سے کیا گیا۔لیکن سوال پوچھنے کا جو طریق تھا اور چہرے پر جو آثار تھے، اس سے یہ واضح ہوتا تھا کہ اصل سوال یہ نہیں ہے۔بلکہ اصل سوال ان کے ذہن میں یہ ہے کہ اسلام تلوار کے زور سے پھیلتا ہے اور تلوار آپ کے ہاتھ سے ہم نے چھین لی۔اب آپ کے ہاتھ میں تلوار نہیں ہے۔اب آپ یہ بتائیں کہ اسلام کو کیسے پھیلائیں گے؟ اللہ تعالیٰ فضل کرنے والا ہے۔میں نے جب ان کو یہ کہا کہ تمہارے دل جیتیں گے اور اسلام پھیلائیں گے تو ان کو اتنا Shock لگا کہ جس طرح جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہو۔اور عملاً بھی انہوں نے جھر جھری لی کہ یہ کیا ہمیں جواب مل گیا ہے۔سوئٹرز لینڈ کی ٹی وی میں کام کرنے والی ایک عورت میں شرافت تھی۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سوال و جواب کا یہ حصہ ضرور ٹی وی پر آجائے۔میں نے کہا، میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ یہ سوال و جواب ضرور آ جائے۔وہ لوگ عیسائیت کو چھوڑ چکے ہیں۔جب میں یہ کہتا ہوں کہ چھوڑ چکے ہیں تو یہ مبالغہ نہیں۔وہ حقیقتا عیسائیت کو چھوڑ چکے ہیں۔67ء میں گلاسگو میں پریس کانفرنس میں مجھ سے یہ سوال پوچھا گیا۔تعلیمی زمانے کے بعد میر اوہاں کا یہ پہلا دورہ تھا۔تو ایک ادھیڑ عمر کے سمجھدار صحافی نے پوچھا کہ آپ نے بڑے 357