تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 358 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 358

ارشاد فرمودہ 27 مارچ 1976ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم لمبے عرصہ کے بعد ہمارے ملک کا Visit کیا ہے تو آپ نے کیا فرق دیکھا؟ میں تو مذہبی آدمی ہوں، میں نے مذہب کے متعلق بات کرنی تھی۔میں نے کہا کہ فرق یہ دیکھا کہ تمہاری نوجوان نسل کو عیسائیت میں کوئی دلچپسی باقی نہیں رہی۔اس نے پوچھا ( اور یہ اس کو پوچھنا چاہئے تھا۔کہ کس چیز سے آپ نے یہ استدلال کیا ؟ جواب تو میں بہت سے دے سکتا تھا لیکن وہ ماحول کوئی کج بحثی کا نہیں تھا۔میں نے کہا کہ میں نے اس بات سے استدلال کیا کہ وہ چند دن جو میں لندن میں گزارنے کے بعد گلاسگو پہنچا ہوں، ان چند دنوں میں، میں نے اپنی آنکھوں سے تمہارے Churches کے سامنے For Sale کا بورڈ لگا ہوا دیکھا ہے کہ یہ چرچ قابل فروخت ہے۔میں نے کہا کہ اگر نوجوان نسل کو عیسائیت میں دلچپسی ہوتی تو نئے چرچز بننے چاہئیں تھے نہ یہ کہ پرانے بھی بک رہے ہیں۔پس حقیقت وہ عیسائیت کو چھوڑ چکے ہیں۔73ء میں جب میں اٹلی میں گیا، جو Catholicism کا گڑھ ہے تو وہاں وینس میں سینٹ مارکس کے چرچ کے سامنے ایک بہت بڑا Square ہے۔اس کے چاروں طرف دکانیں اور دفتر وغیرہ ہیں یا کچھ رہائشی مکان ہوں گے۔اس کے اندر ایک بڑا اچھا خو بصورت پختہ محن بنایا ہوا ہے اور وہ اتنا بڑا صحن ہے کہ اس میں کئی ہزار ٹورسٹ ایک وقت میں سما جاتے ہیں۔ہم وہاں گئے تو بعض لوگوں نے خود ہی آ کر باتیں کرنی شروع کر دیں۔ان میں ایک جرمن نو جوان بھی تھا۔میں اس کو تبلیغ کرنے کے لئے آہستہ آہستہ اسلام کی طرف لا رہا تھا۔تو ایک موقع پر میں نے اس کو کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہیں، پچیس سال کے اندراندر Established چرچ کے خلاف بڑی سخت بغاوت ہو جائے گی۔تو وہ آرام سے مجھے جواب دینے لگا کہ آپ پچیس سال کی بات کر رہے ہیں، ایسا وقوعہ تو کل ہو سکتا ہے۔لیکن عیسائیت کو چھوڑنے کے باوجود اسلام پر اعتراض قائم ہے“۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 26 تا 28 مارچ 1976ء) 358