تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 344
اقتباس از خطاب فرموده 11 دسمبر 1976ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم کہ گلاب کھلتا ہے۔ایک کے بعد دوسرا واقعہ، ایک ملک کے بعد دوسرے ملک میں اسلام کی حقیقی روشنی احمدیت کے ذریعے پھیلنی شروع ہوئی۔پھر ایک براعظم کے بعد دوسرے براعظم میں پھیلنی شروع ہوئی اور اب شاید ہی دنیا کا کوئی ملک ایسا ہو، جہاں تک ابھی احمدیت نہ پہنچی ہو۔جہاں احمدیت پہنچی ، وہاں بھی پہلے چند احمد کی ہوئے ، پھر چند سینکڑے، پھر چند ہزار اور بعض ملکوں میں پھر چند لاکھ تک ان کی نوبت پہنچ گئی۔اور اللہ تعالیٰ نے بڑا فضل کیا۔خدا کی حمد سے اپنے اوقات کو معمور رکھیں ، میری بہنیں ! مثلاً خدا نے یہ فضل کیا کہ مغربی افریقہ میں کئی لاکھ عیسائی اور بد مذہب اور دہر یہ اپنے باطل خیالات کو چھوڑ کر اسلام کی صداقت کے قائل ہوئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیار میں ان کے سینوں میں دل دھڑکنے لگے۔اور وہ لوگ بڑے پیار کرنے والے اور قربانی کرنے والے ہیں۔دو چار سو یا ہزار نہیں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں مغربی افریقہ میں عیسائیوں سے اور بد مذہبوں سے اور بد عقا ئد لوگوں سے احمدیت کی حقیر کوشش کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ برکتوں کی وجہ سے یہ لوگ اسلام کی طرف آئے۔اور یہ کام جاری ہے۔اور اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ ساری دنیا، دنیا کے ہر خطہ میں بسنے والا انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع نہیں ہو جاتا۔لیکن یہ کام آسان نہیں۔یہ بڑا مشکل کام ہے۔جو باتیں اسلام کے خلاف پھیلائی گئیں یا پھیلائی جارہی ہیں، ان کو جاہل لوگوں کے دلوں سے مٹادینا اور صداقت کی روشنی ان تک پہنچا دینا اور وہ زندگی انہیں عطا کرنا، جس کے متعلق قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لبیک کہو کیونکہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے کہ تم مردہ ہو اور وہ تمہیں زندہ کرے۔لِما يُحْيِيكُم۔یہ کام آسان نہیں تاہم یہ کام جاری ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 22 جنوری 1978ء) 344