تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 343
تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده 11 دسمبر 1976ء سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بنیادی اینٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی وو خطاب فرمود : 11 دسمبر 1976 ء بر موقع جلسہ سالانہ مستورات سے خطاب کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔سلسلہ عالیہ احمدیہ کی بنیادی اینٹ اللہ تعالیٰ نے اپنے ہاتھ سے رکھی۔اور اس کی غرض یہ تھی کہ مہدی علیہ السلام کے ذریعہ مردوزن پر مشتمل ایک ایسی جماعت پیدا کی جائے ، جو دنیا میں اسلام کو غالب کرے، جو تو حید خالص کو انسان کے دل میں گاڑنے کی کامیاب کوشش کرے اور جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے انسان کے دل میں ایک ایسا پیار پیدا کرے کہ اس پیار کی دھڑکنیں ان تمام دھڑکنوں سے بڑھ کر ہوں ، جوکسی پیار کے نتیجہ میں کسی انسان کے دل میں کبھی پیدا ہوئیں۔یہ کام ، جو اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کے سپرد کیا اور جس غرض کے لئے کہ اس نے مہدی علیہ السلام کے ذریعے جماعت کو قائم کیا، یہ کام گزشتہ چھیاسی سال سے ہو رہا ہے۔پہلے ایک مضبوط بنیاد قائم کی گئی۔پہلے چند انسان، جن کے اندر بڑی استعداد میں اور قابلیتیں تھیں، انہیں اللہ تعالیٰ نے مہدی علیہ السلام کے گرد جمع کر دیا۔پھر اس میں پھیلاؤ اور وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی۔آہستہ آہستہ قادیان سے یہ جماعت پنجاب میں نکلی، پھر ہندوستان میں پھیلی ، پھر ہندوستان سے باہر نکلی۔بعد میں پاکستان بنا، یہاں کی کچھ جماعتیں تو پرانی ہیں اور کچھ نئی ہیں۔سب جگہ یہی حال ہے۔بہر حال جب ہندوستان تقسیم ہوا تو جماعت ہائے احمد یہ بھی تقسیم ہو گئیں۔کچھ وہاں رہ گئیں، کچھ یہاں آگئیں اور کچھ یہاں پہلے سے قائم تھیں۔تربیت و ہدایت کا یہ کام جاری رہا اور ایک ایسی مخلص جماعت اللہ تعالیٰ نے دین اسلام کے لئے پیدا کر دی، جنہوں نے اپنا آرام اور سکھ خدا اور رسول کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، اسلام پر قربان کیا، جنہوں نے اپنے بچوں کو وقف کر کے دین اسلام کی اشاعت کے لئے پیش کیا، جنہوں نے اپنی دنیوی ضرورتوں کو پس پشت ڈال کر خدا کی راہ میں اپنے اموال پیش کئے ، جنہوں نے دن رات نوع انسانی کی بھلائی اور بہبود کے لئے خدا کے حضور عاجزانہ جھک کر دعائیں کیں۔اور اللہ تعالیٰ نے ان کی دعاؤں کو قبول کیا اور الہی تدبیر کے مطابق الہی منصوبہ کے اجزاء کو اس طرح unfold کرنا شروع کیا ، جس طرح 343