تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 336 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 336

ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم گا۔بلکہ مراد یہ ہوتی ہے کہ ایک وقت آئے گا، جب ساری دنیا یہ تسلیم کرے گی کہ تمام انسانوں کی خداداد صلاحیتوں کی کامل نشو و نما کا انتظام ہونا چاہئے۔اس وقت لوگ خود بخود اسلام کی طرف کھینچے چلے آئیں گے۔ہم محبت سے، پیار سے اور بے لوث خدمت کے ذریعہ مقدور بھر کوشش کر رہے ہیں اور یہ کوشش رائیگاں نہیں جارہی۔دل رفتہ رفتہ اثر قبول کر رہے ہیں۔ایک وقت آئے گا کہ وہ مکمل طور پر بدل جائیں گے۔اس وقت ان کے لئے اسلام قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہ رہے گا۔وہ خود بخو د اسلام کی طرف کھنچے چلے آئیں گے۔جماعت احمدیہ نے اس عرصہ میں اس سے زیادہ ترقی حاصل کی ہے، جتنی مسیح علیہ السلام نے اپنی پوری زندگی میں حاصل کی تھی۔09 اگست ، ٹورنٹو ( مطبوعه روزنامه الفضل یکم اکتوبر 1976ء) ایک اور نامہ نگار نے پوچھا آپ کے کینیڈا تشریف لانے کا مقصد کیا ہے؟ حضور نے اس کے جواب میں فرمایا کہ میں یہ امر یہاں کے لوگوں کے ذہن نشین کرانا چاہتا ہوں کہ انسانی مسائل کوحل کرنے کے << لئے محض عقل پر انحصار کرنا درست نہیں ہے۔65 ہوا ہے۔حضور نے متعدد مثالیں دے کر واضح فرمایا کہ دو عقل پر کلی انحصار کے نتیجہ میں انسانی مسائل حل نہیں ہوئے ہیں بلکہ ان کی تعداد میں اضافہ ہی فرمایا:۔” ہم میں سے ہر شخص کا مشاہدہ ہے کہ عقل پر انحصار کی وجہ سے آئے دن نت نئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔جب عقل یکسر نا کافی ثابت ہو چکی ہے تو پھر مسائل کو حل کرنے کا کوئی اور ذریعہ بھی ہونا چاہیے۔میں یہ بتانے یہاں آیا ہوں کہ وہ ذریعہ اس کا ئنات کو پیدا کرنے اور اسے ایک خاص نظام کے تحت چلانے والے خدا کی ہمہ قدرت و ہمہ طاقت ذات ہے۔عقل کی نارسائی کا ایک ہی مداوا ہے۔اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کر کے اس سے رہنمائی حاصل کی جائے۔اسلام ہی وہ مذہب ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق پیدا کیا جاسکتا ہے۔اور اس سے رہنمائی حاصل کر کے مسائل کو حل کیا جاسکتا ہے۔جماعت احمدیہ میں ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں، جن کا خدا تعالی کے ساتھ زندہ تعلق قائم ہے۔انہیں خدا تعالیٰ کچی خوابیں دکھاتا ہے اور مشکلات میں ان کی رہنمائی کرتا ہے“۔336