تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 337
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1976ء نامہ نگار نے مزید سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں کا خدا سے زندہ تعلق قائم کرانے کے لئے انہیں مسلمان بنانا چاہتے ہیں؟ حضور نے فرمایا کہ جماعت احمد یہ ساری دنیا میں پھیل چکی ہے اور ہم ساری دنیا کو مسلمان بنانا چاہتے ہیں۔لیکن ہم تشدد پر یقین نہیں رکھتے۔ہم محبت سے، پیار سے اور بے لوث خدمت سے لوگوں کے دل جیتنا چاہتے ہیں۔اور ہم نے انہی ذرائع سے کام لے کر افریقہ میں لاکھوں انسانوں کے دل جیتے ہیں۔چنانچہ گھانا، نائیجیریا، سیرالیون، گیمبیا اور لائبیریا میں لاکھوں کی تعداد میں ہم لوگوں کو مسلمان بنا چکے ہیں۔اسی طرح ہم ایمان رکھتے ہیں کہ ہم ایک دن اس ملک کے لوگوں کے دل بھی اسلام کے لئے جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔گوا بھی دوسروں کو ایسا ہونا ناممکن نظر آتا ہے لیکن ہماری نگاہ میں یہ ہرگز ناممکن نہیں ہے۔ہمارے دل اس یقین سے لبریز ہیں کہ ایک دن ایسا ہو کر رہے گا۔کیونکہ ہمارے خدا نے خود ہمیں اس کی خبر دی ہے۔ہم لوگوں کے دل جیتیں گے اور ضرور جیتیں گے۔اور جیتیں گے بھی محبت اور پیار کے شدید حملہ کے ذریعہ ہم محبت اور پیار سے مسلح ہو کر اقوام عالم کے دلوں پر حملہ آور ہوں گے اور انہیں بھی محبت و پیار سے بھر دیں گے۔مشرق و مغرب کے تمام ممالک حتی کہ کمیونسٹ ممالک بھی اسلام کی آغوش میں آئے بغیر نہ رہیں گئے۔نامہ نگارنے پوچھا کینیڈا میں آپ کی جماعت کے کتنے نمبر ہیں؟ اس سوال کے جواب میں حضور نے فرمایا:۔دنیا بھر میں احمدیوں کی تعداد ایک کروڑ کے قریب ہے۔گو کینیڈا میں ان کی تعداد ہزار، ڈیڑھ ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔اور ان میں بھی غالب اکثریت IMMIGRANTS کی ہے۔لیکن ابتداء میں تعداد کو زیادہ اہمیت حاصل نہیں ہوتی۔خود سیح علیہ السلام اپنی پوری زندگی میں، جو عیسائی عقیدہ کی رو سے انہوں نے اس دنیا میں گزاری، درجن بھر لوگوں کو ہی راہ راست پر لا سکے تھے۔لیکن بعد میں مسیحیت پوری مغربی دنیا میں پھیل گئی۔اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگلے سو سال کے اندر دنیا کی غالب اکثریت اسلام قبول کرلے گی“۔مسجد کی تعمیر کے ضمن میں حضور نے فرمایا:۔( مطبوعه روزنامه الفضل 12 اکتوبر 1976) مسجد کے متعلق دو تصور پائے جاتے ہیں۔ایک تو UTILITY یعنی افادیت کے نقطہ نگاہ سے مساجد تعمیر کی جاتی ہیں۔اور دوسری قسم کی مساجد میں افادیت سے زیادہ نمائش کا پہلو غالب ہوتا ہے۔337