تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 329 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 329

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ دوران دورہ مغرب 1976ء بنی نوع انسان کی نجات صرف اور صرف اسلام میں مضمر ہے ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء 27 جولائی، واشنگٹن صحافی کا ایک اور سوال یہ تھا کہ جماعت احمد یہ عرصہ سے امریکہ میں تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہے، اسی طرح بعض اور اسلامی تنظیمیں بھی یہاں موجود ہیں لیکن امریکیوں نے تا حال ان کا کوئی خاص اثر قبول نہیں کیا۔آپ کے نزدیک اس کی کیا وجہ ہے؟ حضور نے فرمایا:۔کسی صداقت کی اشاعت کے ابتدائی دور میں صداقت کو قبول کرنے والوں کی تعداد کو چنداں اہمیت حاصل نہیں ہوتی۔اہمیت اس امر کو حاصل ہوتی ہے کہ فضا میں رفتہ رفتہ تبدیلی آرہی ہے یا نہیں۔اس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ جب سے جماعت احمدیہ نے یہاں تبلیغ اسلام کا کام شروع کیا ہے ، فضا میں بتدریج تبدیلی رونما ہوتی چلی آرہی ہے۔نداب عیسائیت کے ساتھ وہ پہلی سی وابستگی کہیں نظر آتی ہے اور نہ اب اسلام کے خلاف پہلا سا تعصب ہی باقی ہے۔پھر یہ بھی نہیں ہے کہ یہاں کسی نے اسلام کو صداقت کے طور پر قبول ہی نہ کیا ہو۔ایک اچھی خاصی معقول تعداد خود یہاں کے لوگوں کی اسلام قبول کر چکی ہے اور لوگ مسلسل اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔گوا بھی داخل ہونے والوں کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ نہیں ہے۔ہم اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ ایک دن آنے والا ہے اور جلد آنے والا ہے کہ جب روئے زمین پر بسنے والے دیگر بنی نوع انسان کی طرح اہل امریکہ بھی جوق در جوق اسلام میں داخل ہوں گے اور یہاں بھی اسلام سر بلند ہوئے بغیر نہ رہے گا“۔ایک خدائی بشارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔اسلام کے غلبہ کے دن اب قریب ہیں۔ہم امید رکھتے ہیں کہ آئندہ پانچ سال کے دوران امریکہ میں اسلام کے حق میں بعض انقلابی تبدیلیوں کی ابتدا منصہ شہود پر آجائے گی۔اس کے بعد روس میں بھی ایسی ہی انقلابی تبدیلیوں کا آغاز ہوگا۔یہ سب کچھ کیسے ہوگا؟ یہ ہم نہیں بتا سکتے۔صرف یہ کہہ سکتے ہیں 329