تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 327
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 29 اکتوبر 1976ء پس راستہ بڑا کھلا ہے۔سختیاں بھی اٹھانی پڑیں گی، تکلیفیں بھی اٹھانی پڑیں گی۔لیکن ہم کیا جانیں، ان تکلیفوں کو خدا کی راہ میں۔دنیا اپنازورلگائے گی کہ ہمیں نا کام کیا جائے۔جیسا کہ پہلے لگاتی رہی ہے۔لیکن ہمیں نا کام نہیں کر سکتی۔میں دنیا کے ہر مینار سے یہ آواز بلند کرنے کے لئے تیار ہوں کہ دنیا خدا تعالیٰ کے اس منصوبہ کو نا کام نہیں کر سکتی۔دنیا کے سارے ایٹم بم اکٹھے ہو جائیں، پھر بھی جو طاقتیں اس وقت گھمنڈ سے اپنی گردنیں اٹھائے ہوئے ہیں، ہم ان کی خیر خواہی کے لئے ان کے دل جیت کر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈ۔تلے ان کو جمع کر دیں گے۔یہ ہے منصوبہ۔مارنے کا نہیں، زندہ کرنا کا۔قرآن کریم نے بڑا پیارا اعلان کیا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز کی طرف آؤ۔اس پر لبیک کہو کہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے، لِمَا يُحْيِيكُم کہ وہ تمہیں زندہ کرے۔اس وقت مردوں جیسی حالت ہے۔یہ کام تو ہو کر رہے گا۔لیکن احمدیت کی ہر اس نسل کی زندگی میں کامیابی کا حصہ ہوگا، جو نسل اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے خدا کی راہ میں قربانی دیتی چلی جائے گی۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا کرے۔اور اللہ تعالی زیادہ سے زیادہ اپنی رحمتوں سے ہمیں نوازے۔اور ہمیں ان اعمال کی توفیق عطا کرے، جن سے ہم اس کی محبت کو ہمیشہ پہلے سے زیادہ پانے والے اور اس سے لذت اور سرور حاصل کرنے والے ہوں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 17 جون 1977ء) 327