تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 312 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 312

خلاصہ خطاب فرموده 07 اگست 1976ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم حضور نے فرمایا:۔ہم ایک لحاظ سے ماضی سے علیحدہ بھی ہیں اور ایک لحاظ سے علیحدہ نہیں بھی ہیں۔ماضی سے علیحدہ تو اس لئے ہیں کہ ہم ہرلمحہ زمانہ حال میں سے گزر کر مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔لیکن ہمیں چونکہ ماضی کی روایات کو لے کر آگے بڑھنا ہوتا ہے، اس لئے ہم ماضی سے بے نیاز نہیں ہو سکتے۔دراصل ماضی حال اور مستقبل Continuous Whole کی حیثیت رکھتے ہیں۔یعنی باہم ایک دوسرے سے مربوط ہوتے ہیں۔بہر حال زمانہ حال میں آگے قدم بڑھانے اور مستقبل میں مزید کامیابیوں سے ہمکنار ہونے کے لئے ماضی کے کارناموں کو پیش نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔اسی لئے ایسی چھوٹی چھوٹی کتابوں کا ہونا بھی ضروری ہے، جن میں بزرگوں کے کارناموں کو اجاگر کیا گیا ہو۔پھر انیسی کتابیں اور دیگر اسلامی لٹریچر شائع کرنے کے لئے ہمارے پاس اپنا پر لیس ہونا چاہئے۔اس کے بغیر ہم اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔چنانچہ ہم پریس قائم کرنے کے متعلق غور کر رہے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ جلد اس بارہ میں کسی نتیجہ پر پہنچ جائیں گئے۔حضور نے بچوں اور نئی نسلوں کی تربیت کے اس جامع منصوبے کا اعلان کرنے کے بعد جماعتی تربیت کے ایک نہایت اہم ذریعہ کا ذکر کیا۔اور وہ ہے، ربوہ میں منعقد ہونے والے جلسہ سالانہ میں شرکت کی سعادت اور اس کی انقلاب انگیز تاثیر سے بہرہ ور ہونا۔حضور نے فرمایا:۔آپ میں سے بعض احباب نے چند سال سے جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ جانا شروع کیا ہے۔جلسہ سالانہ میں شمولیت اپنی ذات میں ایک بہت بڑی سعادت ہے۔اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور انعاموں سے متمتع ہونے کی توفیق ملتی ہے۔یہاں کے کچھ نہ کچھ احباب کے ہر سال جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کا خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت اچھا اثر ہوا ہے۔میں نے یہاں آکر محسوس کیا ہے کہ اس کی وجہ سے یہاں کے احباب جماعت کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔میں نے ان کی زندگیوں میں ایک خوشکن انقلاب مشاہدہ کیا ہے۔ابھی آپ لوگ (یعنی امریکہ کے احمدی احباب ) محدود تعداد میں جلسہ سالانہ کے موقع پر ربوہ جاتے ہیں۔جب وہ وقت آئے گا کہ آپ لوگ بھی کثرت سے وہاں جانے لگیں گے تو پھر آپ کو بھی جلسہ سالانہ کے با برکت ایام میں ہماری طرح زمین پر سونے میں ایک خاص لذت اور طمانیت محسوس ہوگی۔یہ ایک بہت بابرکت خیال تھا کہ دوسرے ملکوں کے احمدیوں کو بھی تحریک کی جائے کہ وہ حسب استطاعت وطاقت جلسہ سالانہ میں شامل ہوا کریں۔چنانچہ 1973ء سے دوسرے ملکوں کے احمدی احباب نے بھی جلسہ سالانہ کے موقع پر آنا شروع کر دیا ہے۔اس کا فائدہ خود جلسہ پر آنے والے احباب کو 312