تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 15 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 15

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم صد سالہ جشن فنڈ پیغام فرمودہ 10 جنوری 1974ء بسم الله الرحمان الرحيم پیغام فرمود: 10 جنوری 1974ء نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ برادران کرام! هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جماعت ہائے بیرون کی تربیت اور اشاعت اسلام کے کام کو تیز سے تیز تر کرنے اور غلبہ اسلام کے دن کو قریب سے قریب تر لانے کی ایک مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک بہت بڑے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔اس ضمن میں ، میں نے مخلصین جماعت سے آئندہ سولہ سال میں اس عظیم منصوبہ کی تکمیل کے لئے اڑھائی کروڑ روپیہ جمع کرنے کی اپیل کی تھی۔اور ساتھ ہی اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ انشاء اللہ یہ رقم پانچ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔اس اعلان کے ذریعہ میں مخلصین جماعت کو تحریک کرتا ہوں کہ وہ اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اس سلسلہ میں دوست تین باتیں یا درکھیں :۔صد سالہ جشن فنڈ کے وعدہ جات مجھے مجلس مشاورت سے قبل بھجوادیے جائیں۔ب۔وعدہ جات بھجواتے ہوئے ، صرف موجودہ آمد ہی کو مد نظر نہ رکھا جائے بلکہ اللہ تعالیٰ پر توکل کرتے ہوئے اور اس کے بھروسے پر آئندہ سولہ سال کے عرصہ میں اللہ تعالیٰ آپ پر جو بے انتہا فضل اور رحمتیں نازل فرمائے گا اور آپ کی آمدنیوں میں آپ کی امید سے کہیں بڑھ کر برکتیں دے گا ، انھیں بھی مد نظر رکھ کر وعدہ بھجوایا جائے۔ج۔اس سلسلہ میں نقد رقوم اور چیک ( اس ہدایت کے ساتھ کہ یہ رقم صد سالہ جشن فنڈ کی مد میں داخل کی جائے۔) براہ راست افسر صاحب خزانہ صدر انجمن احمدیہ کے نام بھجوائی جائیں۔15