تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 13
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ عید الاضحیہ 05 جنوری 1974ء اسلام کے قلعے کو وسیع تر اور بلند تر کرنا ، جماعت احمدیہ کا نصب العین۔خطبہ عیدالاضحیہ 05 جنوری 1974ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔جلسہ سالانہ کے بعد مجھ پر انفلونزا کا شدید حملہ ہوا تھا۔جس کا اثر بھی تک باقی ہے۔لیکن بعض دفعہ دوستوں کی ملاقات بھی شفا کا موجب بن جاتی ہے، اس لئے میں عید کی نماز پڑھانے کے لئے یہاں آ گیا ہوں۔تا کہ احباب کو اس رنگ میں عید کی مبارک باد کہوں، جس کا ابھی میں مختصر اذکر کروں گا۔یوں تو پہلے نبی سے لے کر بعثت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک نوع انسانی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی کامل شریعت کی ذمہ داریوں کو اٹھانے کی تربیت دینے کا کام کسی نہ کسی رنگ میں جاری رہا۔لیکن حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت سے اس تربیت کے کام میں خاص طور پر شدت پیدا ہوگئی۔چنانچہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اور پھر آپ کی اولاد نے اس خطہ ارض میں، جہاں حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت مقدر تھی اور اس قوم کو ، جس نے اپنے کندھوں پر سب سے پہلے اس بار عظیم کو اٹھانا تھا، اس کی تربیت کے کام کو پورے زور کے ساتھ جاری رکھا۔اور ہزاروں سال کی تربیت کے بعد عرب کے مکینوں کو فطری قومی کے لحاظ سے اس قابل بنایا کہ وہ قرآن کریم کی شریعت کو اٹھا سکیں اور اس کامل شریعت کی ذمہ داریوں کو نبھا سکیں۔گویا یہ ایک بنیاد تھی، جسے ایک نبی کے بعد دوسرے نبی کے ذریعے مضبوط سے مضبوط تر بنایا جارہا تھا۔اور پھر ہزاروں سال کی اس تربیت اور تیاری کے بعد حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی۔آپ انسانیت کا نچوڑ تھے۔آپ ہی کی خاطر عالمین کو، کائنات کو پیدا کیا گیا تھا۔آپ کی ذات میں نوع انسانی نے خدا تعالیٰ کی صفات کے حسین تر جلوے دیکھے۔آپ کے وجود میں نوع انسانی نے انسانی قوتوں کی کمال نشو و نما کا مشاہدہ کیا۔پس ظاہر ہے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے ساتھ انسان کے کندھوں پر ایک نئی قسم کی ذمہ داریاں ڈالی گئیں۔آپ سے پہلے نسل انسانی کو ان ذمہ داریوں کو اٹھانے کی تربیت دی جارہی تھی۔آپ کی بعثت کے بعد اس بنیاد پر منزل بہ منزل روحانی محل کو بلند سے بلند تر کیا جانے لگا اور اس میں وسعت پیدا ہونی شروع ہوئی۔یہاں تک کہ ہمارے اس زمانہ میں یہ وسعت اپنی انتہائی شدت اختیار کرنے کے لئے تیار کھڑی ہے۔13