تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 281 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 281

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء میں نے پہلے بھی کئی بار یہ واقعہ بتایا ہے کہ گو یہ ایک چھوٹا سا واقعہ ہے لیکن اپنے اثرات کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔جب میں 67ء میں یورپ کے دورے پر گیا تو ایک دن گیارہ بجے صبح بغیر وقت مقرر کئے، BBC کا نمائندہ آگیا کہ انٹرویو لینا ہے۔میں نے جماعت کے دوستوں کو وقت دیا ہوا تھا۔ایک دوست مجھ سے ملاقات کر رہے تھے کہ امام رفیق آئے کہ BBC کا نمائندہ انٹرویو لینے کے لئے آیا ہے۔میں نے کہا تم اس سے یہ تو پوچھو کہ تمہارے ملک کا یہ دستور ہے کہ انٹرویو لینے سے پہلے وقت مقرر کرواتے ہو، مگر تم ویسے ہی آگئے ہو۔میں تو مصروف ہوں۔اس لئے میں نے امام رفیق صاحب سے کہا، آپ چونکہ اسلامک ورلڈ مشن کے سیکرٹری بھی ہیں، آپ اس کو کسی دوسرے وقت میں آنے کا وقت دیں۔وہ ابھی باہر ہی نکلے کہ مجھے خیال آیا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے اسلام کی آواز کو دنیا میں پھیلانے کا موقع پیدا کیا ہے، میں اس کو ضائع کیوں کروں۔جو دوست مجھ سے مل رہے تھے، میں نے ان سے کہا کہ امام رفیق صاحب کو واپس بلا لو۔ان سے میں نے کہا کہ وہ تھوڑا سا انتظار کریں، ان صاحب سے مل کر ان کو انٹرویو دیتا ہوں۔خیر وہ آگئے اور کہنے لگے، آج شام کو ایک ہفتہ وار پروگرام میں آپ کا یہ انٹرویو آ جائے گا۔چنانچہ اسلام کی آواز BBC کے ذریعے ساری دنیا میں نشر ہو گئی۔ہمیں نہیں پتہ کہ کہیں سے کوئی مطالبہ ہوا اور اگلے ہفتہ کو یہ انٹرویو پھر نشر کیا گیا۔اور پھر کسی کی طرف سے یہ مطالبہ ہوا اور تیسرے ہفتہ کو بھی یہ پروگرام نشر ہوا۔گویا میرا انٹرویو تین ہفتہ تک BBC اپنے ہفتہ وار پروگرام میں نشر کرتا رہا۔تیسرے ہفتہ کا ہمیں اس طرح پتہ لگا کہ ہمارے ایک احمدی ٹیچر نذیر احمد علی صاحب کے بیٹے جو سیرالیون کے علاقے جورو میں ایک احمدی سیکنڈری سکول کے ہیڈ ماسٹر ہیں، انہوں نے مجھے لکھا کہ مجھے اور میری بیوی کو BBC کا یہ ہفتہ وار پروگرام سننے کی عادت پڑی ہوئی تھی۔اور ہم باتیں کر رہے تھے کہ خط آئے ہیں اور الفضل آئی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے یورپ کا دورہ بڑا بابرکت کیا ہے۔اور اس پر خدا کی حمد اور شکر ادا کر رہے تھے کہ وقت ہو گیا اور ہم نے عادتا ریڈیو کھولا۔تو عین اس وقت یہ آواز آرہی تھی کہ ہیڈ آف دی احمد یہ کمیونٹی کا انٹرویو براڈ کاسٹ ہو رہا ہے۔وہ کہتے ہیں کہ ہم نے باتیں چھوڑ کر انٹرویوسنا۔اور پھر انہوں نے لکھا کہ میں اور میری بیوی دونوں آبدیدہ ہو گئے۔اور ہم نے کہا کہ جس شخص کو گھر والے تسلیم کرنے کو تیار نہ تھے، اس کو خدا تعالیٰ نے کہا تھا کہ میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔اور آج بی بی سی کی صوتی لہریں ساری دنیا کا چکر لگارہی ہیں اور مہدی کی آواز اور اس کا پیغام کہ اسلام کی طرف آؤ اور اپنے رب کی طرف لوٹو ور نہ ہلاک ہو جاؤ گے۔یہ ساری دنیا میں نشر ہور ہا ہے۔اگر 281