تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 280 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 280

ارشادات فرمودہ 30 مارچ 1975ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم قسمت کی خوبی دیکھئے ٹوٹی کہاں کمند گئے دو چار ہاتھ جب کہ لب بام رہ لیکن الہی سلسلوں کی کمند ٹوٹا نہیں کرتی۔چونکہ ان کی سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ہوا کرتا۔ہماری سرشت میں ناکامی کا ضمیر نہیں ہے۔اور جیسا کہ میں نے انہی دنوں میں بھی کہا تھا کہ پچھلے 86 سال کی زندگی میں کسی جماعت یا کسی نسل نے ایسی کمزوری نہیں دکھائی کہ چند نسلوں کے لئے واقعات پیچھے ہو گئے ہوں۔جو واقعات رونما ہونے والے تھے اور جس طرح ہمیں تفصیل کے ساتھ بتایا تھا، یعنی بڑی عظیم خبریں دی گئی تھیں، بالکل ان خدائی بشارتوں کے مطابق، یعنی وہ خدائی بشارتیں، جو ایثار اور قربانی کے ساتھ مشروط ہیں ، 86 سال میں وہ واقعات unfold ہو رہے ہیں۔جس طرح کہ گلاب کی پتیاں کھلتی ہیں اور شکل بدل جاتی ہے۔انذار مشروط ہوتا ہے، تو بہ اور استغفار اور توبہ اور صدقہ کے ساتھ۔اگر انسان خدا تعالیٰ کے حضور صدقہ دے اور خدا تعالیٰ اس صدقہ کو قبول کرے تو انذارٹل جاتا ہے۔لیکن بشارت بھی مل جایا کرتی ہے، کمزوری دکھانے کے نتیجہ میں۔جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام اور آپ کی امت کا واقعہ رونما ہوا۔تو ہماری جماعت کی کسی نسل نے بھی اپنی ذمہ داریوں میں کوتا ہی نہیں کی۔افراد کوتاہ تھے، غیر تربیت یافتہ اور مزید تربیت کے محتاج تھے۔جیسا کہ الہی سلسلوں میں ہوتا ہے۔کچھ منافق بھی تھے۔لیکن دنیا کی تاریخ نے ( میں جماعت کی تاریخ کا نہیں کہہ رہا ) یہ مہر لگادی ہے کہ جماعت احمدیہ کی کسی نسل نے بھی اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں کوتا ہی نہیں کی۔کیونکہ اللہ تعالیٰ کے جو وعدے تھے، وہ اپنے وقت پر پورے ہوتے چلے آرہے ہیں۔بعض ایسی زبر دست صداقتیں ہیں، جن میں پھیلاؤ ہے۔مثلاً اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کو الها ما بتایا گیا کہ د میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا“۔میں سمجھتا ہوں کہ یہ الہام بہت پہلے کا ہے۔شاید آپ نے ابھی بیعت نہیں لی تھی ، جب آپ پر یہ الہام نازل ہوا۔آپ کے اپنے گھر میں کوئی آواز سننے والا نہیں تھا۔لیکن خدا تعالیٰ آپ سے کہہ رہا ہے کہ میں تیری آواز کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اور اس نے پہنچایا۔دنیا کے سعید دلوں نے اس کو قبول کیا اور غلبہ اسلام کی مہم میں مضبوطی پیدا کی۔کل تحریک کا جو بجٹ مشاورت کے سامنے پیش ہوا، وہ ایک کروڑ ، انتالیس لاکھ کا ہے۔جس میں 20لاکھ کے قریب پاکستان کا حصہ ہے اور ایک کروڑ ، انیس لاکھ روپے بیرون پاکستان کا چندہ ہے۔یہ اس آدمی کی قبولیت کی بین دلیل ہے ، جس کو گھر والے بھی نہیں پہچان رہے تھے۔280