تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 274 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 274

ارشادات فرمودہ 29 مارچ 1975ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم یعنی چھپی ہوئی باتیں ظاہر ہورہی ہیں۔کسی جگہ جماعت کی کمزوری کی وجہ سے احمدیت کی ترقی میں روک پیدا نہیں ہوئی۔آپ لوگ بڑے خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی اس توفیق کو آپ نے پایا۔غرض اب وقت آگیا ہے کہ ساری دنیا میں اسلامی مساوات کا نمونہ قائم کیا جائے۔بین الاقوامی مخالفت یہ ظاہر کر رہی ہے کہ بین الاقوامی فتوحات اسلام کو ملنے والی ہیں۔کیتھولک اور پروٹسٹنٹ عیسائی ، جماعت احمدیہ کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں۔ایک زمانہ ایسا تھا کہ ایک کیتھولک بشپ یا کارڈینل کے متعلق لکھا ہے (میرے پاس ایک کتاب ہے، جس میں ایک سکالر نے اس قسم کی باتوں کو اکٹھا کیا ہوا ہے۔) کہ اس نے دس لاکھ سے زیادہ پروٹسٹنٹ قتل کروائے۔ان کی آپس میں اتنی دشمنی تھی۔مگر اب کیتھولک اور پروٹسٹنٹ اور دوسرے فرقے جماعت احمدیہ کے خلاف اکٹھے ہو گئے ہیں۔ان کا اکٹھا ہو جانا، یہ بتاتا ہے کہ غلبہ اسلام کا وقت آگیا ہے۔اور ان بدلے ہوئے حالات میں پہلے سے بڑھ کر ذمہ داریاں جماعت احمدیہ پر عائد ہورہی ہیں۔ان کو نبھانے کے لئے دہنی طور پر بھی تیار ہونا چاہیے اور عملا بھی تیار ہونا چاہیے۔اور عملاً بھی کچھ کر کے دکھانا چاہیئے۔اس ذکر پر کہ تحریک جدید جولٹریچر دیگر زبانوں میں شائع کرتی ہے، اس کی کاپیاں پاکستان کی احمد یہ لائبریریوں میں ضرور ہونی چاہئیں، حضور نے فرمایا:۔ا بھی تو جو بڑا منصوبہ ہے، وہ صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ کے منصوبہ میں آیا ہے۔یعنی ساری دنیا کی زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کرواتے چلے جانا۔جس وقت ہم احمدیت کی اگلی صدی میں داخل ہو رہے ہوں گے یا اس سے کچھ پہلے اس کی ابتداء ہو جائے گی۔اسی واسطے میں نے کہا تھا، یہ خالی خوشی منانے کا دن نہیں ہے۔بلکہ استقبال کا دن ہے۔ہمیں عملاً اس سے پہلے کام شروع کرنا پڑے گا۔تا کہ جب نئی صدی کا سورج اس دنیا پر طلوع کرے تو وہ اپنے آپ کو خالی ہاتھ نہ پائے۔بلکہ اس وقت کی ضرورت کے مطابق ہر زبان میں قرآن کریم کے ترجمے اور دیگر اسلامی لٹریچر موجود ہوں۔جن کے اوپر سورج کی شعاعیں بالواسطہ یا بلا واسطہ پڑ رہی ہوں۔ساری روشنی شعاعوں کے نتیجہ میں ہے، چاہے کمروں کے اندر ہو۔رپورٹ مجلس مشاورت منعقدہ 28 تا30 مارچ 1975ء) 274