تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 272
ارشادات فرمودہ 29 مارچ 1975ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم سلائیڈ ز دکھانے والوں کو پہلے ایک کلاس Attend کرنی پڑے گی۔مگر شبیر صاحب سے مطالبہ ہوتا ہے، یہ دفتر تحریک جدید کے وکیل المال بھی ہیں۔ان کو تفصیل کا علم ہے۔مثلاً یہ کہ سیرالیون میں اس وقت کیا ہورہا ہے؟ وہ جانتے ہیں کہ وہاں اتنی مساجد پہلے سے تعمیر ہیں اور یہ دیکھوئی مسجد تعمیر ہورہی ہے۔على هذا القياس۔مسجد کے بعد مسجد بننے کی سلائیڈ ز دیکھ کر لوگوں پر اثر ہوتا ہے۔مگر یہ کام کلرک تو نہیں کر سکتا۔اس کو تو کوئی ذمہ دار اور واقف کار آدمی ہی کر سکتا ہے۔لیکن سب کمیٹی شوری نے اس کے متعلق کوئی عملی تدبیر نہیں سوچی۔پس یہ تو ایک حقیقت ہے کہ سلائیڈ ز کا بڑا فائدہ ہے۔تصویری زبان کے ساتھ ساتھ تصویریں دکھانے والا جذبات کا اظہار کرتا ہے۔اور میں بڑا خوش ہوتا ہوں۔کیونکہ اس طرح واقعات سمودئیے جاتے ہیں۔لوگ سوچتے ہیں اور یہ اس کا بڑا فائدہ ہے۔آپ یہ کام کریں۔بیرونی ممالک کے مبلغین کو پاکستان میں مربی لگانے کا ذکر ہونے پر حضور نے فرمایا:۔اب تو حديقة المبشرین کے تحت مبشرین کا انتظام اکٹھا کر دیا گیا ہے۔جب تک مبلغین یہاں رہتے ہیں، وہ حديقة المبشرین کے ماتحت ہوتے ہیں۔( جو صدرانجمن احمد یہ اور تحریک جدید کا مشترکہ ادارہ ہے۔اور جب ان میں سے کوئی باہر جاتا ہے تو پھر وہ تحریک جدید کی نگرانی میں آجاتا ہے۔یعنی وہ ان کی گائیڈنس اور راہنمائی اور نگرانی میں ہوتے ہیں۔لیکن جو شخص باہر سے یہاں آئے گا ، وہ صدر انجمن احمدیہ کا مبلغ سمجھا جائے گا اور یہ بھی آپ کا اچھا خیال ہے۔اس وقت ہم زندگی کے ایک اہم موڑ سے Turnلے چکے ہیں۔تا کہ وحدت اقوامی کی عملاً ابتداء کر سکیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ جب میں 1970ء میں مغربی افریقہ کے دورے پر گیا تو غانا میں مجھے علم ہوا کہ غانا کے دو، چار دوست سادہ اور مخلص مگر غیر تربیت یافتہ ایسے بھی ہیں، جو یہ کہتے ہیں کہ۔Ghanian For Ghana غانا کا مبلغ انچارچ غانا کا رہنے والا ہونا چاہئے۔میں نے ان کو کہا کہ تم عجیب نعرہ لگا رہے ہو۔میں یہ کہہ رہا ہوں کہ A Ghanian for Great Britain۔A Ghanian for۔Europe۔A Ghanian for America مگر تم کہتے ہو کہ۔A Ghanian For Ghana اگر تم نے یہ نعرہ لگایا تو انگلستان یہ کہے گا کہ ہمیں اس ملک کے آدمی کی ضرورت نہیں، جو اپنے ملک میں یہ نعرہ لگا رہا ہے۔وہ چونکہ مخلص تھے ، اس لئے میری بات سمجھ گئے۔اب غانا میں خود وہاں کے عبدالوہاب بن آدم کو بلا کر انچارچ مشنری بنا دیا ہے۔وہ بڑا مخلص ہے۔یہاں سے جو ہمارے مبلغ گئے ہیں، ان کے اندر تھوڑا سا غیر اسلامی جذبہ پیدا ہوا۔ویسے ان میں بھی اخلاص ہے۔لیکن ان کو یہ گھبراہٹ ہے کہ میں ایک خانین کے ماتحت کیسے کام کروں؟ ابھی 272