تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 267 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 267

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء والے تھے، وہ اگر صبح کونہیں تو اگلی شام کو گرتے پڑتے آپہنچے۔جس قوم کے افراد نے اللہ کی رضا کے حصول کے لئے ، نوع انسانی کی خدمت کے لئے اللہ اور رسول کی باتیں سننے کے لئے ، اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے نزول کو مشاہدہ کرنے کے لئے سفر کر کے جلسہ میں آنا ہے، وہ تو آئیں گے۔اور ہر حالت میں آئیں گے۔شام کو نہیں تو اگلی صبح کو اور اگر صبح کو نہیں تو اگلی شام کو وہ آجائیں گے۔اگر بندروں یا ریچھوں کے تماشے ہوتے یا کتوں کی لڑائی ہو رہی ہوتی یا میلوں پر لگائے جانے والے جھولنے والے بڑے بڑے چکر ہوتے تو لوگ کہتے کہ یہ تو ہم جہاں چاہیں دیکھ سکتے ہیں، ہمیں جانے کی کیا ضرورت ہے؟ لیکن جنہوں نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی بشارتوں کے پورا ہونے اور خدائی رحمتوں کے نزول کی باتیں سننے آنا ہو، وہ تو خدا کے لئے ، اس کی خوشنودی کے حصول کے لئے اس کی رضا کی خوشبو میں مست ہو کر اڑتے ہوئے بھی یہاں آپہنچیں گے۔ان کی راہ میں کوئی روک، روک نہیں بن سکتی“۔مطبوعه روزنامه الفضل 03 جنوری 1976ء ) 267