تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 11 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 11

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 09 نومبر 1973ء اسی فیصد کی بجائے انگریزی جانے والے شاید 10 فیصد رہ گئے ہیں۔اور یہاں تک کہ جرمنی میں فرینکفرٹ کے مقام پر میری پریس کانفرنس ہوئی اور زیورک (سوئٹزر لینڈ ، جہاں کا ایک بڑا حصہ جرمن زبان جانتا ہے۔وہاں بھی ایک پریس کانفرنس ہوئی تو بہت سے پڑھے لکھے صحافی تھے، جن کو بس واجبی سے انگریزی آتی تھی۔فرینکفرٹ میں ایک صحافیہ اپنے دوسرے ساتھیوں کے لئے وضاحت کرتی تھی کہ میں یہ کہہ رہا ہوں۔وہ بجھتی تھی کہ اس کے ساتھی جو میں کہہ رہا ہوں، وہ سمجھ نہیں رہے۔پس پہلے جوا کیلی انگریزی زبان ہمارا کام کرتی تھی ، وہ اب نہیں کر رہی۔اب ہمیں جرمنی میں تبلیغ کرنے کے لئے جرمن زبان کے ماہر اور فرانس میں تبلیغ کرنے کے لئے فرانسیسی زبان کے ماہر اور سپین میں تبلیغ کرنے کے لئے سپینش زبان کے ماہر اور ڈنمارک میں تبلیغ کے لئے ڈینیش زبان کے ماہر اور سویڈن میں تبلیغ کے لئے سویڈش زبان کے ماہر اور ناروے میں تبلیغ کے لئے نارویجئین زبان کے ماہر اور فن لینڈ میں تبلیغ کے لئے فینش زبان کے ماہر اور یوگوسلاویہ میں تبلیغ کے لئے یوگوسلاوین اور البانین (وہاں کی دو زبانیں ہیں ) ان کے ماہر اور اٹلی میں تبلیغ کے لئے اٹالین زبان کے ماہر چاہئیں۔غرضیکہ ملک ملک کی زبان احمدیوں کو گروپ کے لحاظ سے آنی چاہیے۔ایک گروپ ایسا ہو، جو اٹالین زبان سیکھ رہا ہو، ایک، جو فرانسیسی زبان سیکھ رہا ہو، وغیرہ وغیرہ۔پھر افریقہ کی قبائلی زبانیں ہیں۔وہ ان کی نیم قومی زبانیں ہیں۔وہاں شاید ہی کوئی ملک ہو، جہاں کی قومی زبان کوئی ایک ہو۔صرف سواحیلی زبان مشرقی افریقہ میں ہے، جو زبان بولی جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ نے بعض ماہر اس زبان کے دے دیئے تھے۔اور قرآن کریم کا ترجمہ ہو گیا۔ہمارے یہاں خود پاکستان میں سندھی میں تفسیر صغیر کا ترجمہ نہیں ہوسکا۔اب میں نے ایک دوست کو لگایا ہے۔ان کو میں نے تاکید کی ہے کہ ایک سال کے اندراندر مجھے دس پاروں کا ترجمہ دو تا کہ پہلی جلد ہم سندھی میں شائع کر سکیں۔اور پھر اس کے بعد ہر سال ایک ایک جلد شائع ہو۔اور تین سال بعد ی مکمل ہو جائے۔پھر اکٹھا شائع کریں، پھر اس کے اوپر تنقید ہوگی ، تبصرے ہوں گے۔کچھ غلط تبصرے ہوں گے اور کچھ صحیح۔اس کے نتیجہ میں اگر زبان کا کوئی محاورہ غلط استعمال ہو گیا ہو تو اس کی تصحیح کرنی پڑے گی۔لیکن اب سندھی میں بھی گجراتی زبان، جو بمبئی وغیرہ میں بولی جاتی ہے اور سندھ یہ کسی زمانہ میں ایک ہی یہ رہا ہے۔کراچی میں اور حیدر آباد میں اور سندھ کے مختلف علاقوں میں نیز دوسرے بہت سے مہ گجراتی بولنے والے ہیں۔اور مطالبہ تو بہر حال میرے پاس آنا ہے ، وہ آ جاتا ہے کہ ہم نے فلاں جگہ تبلیغ کی، وہ کہتے ہیں کہ گجراتی زبان میں لٹریچر دو۔اب اگر آپ گجراتی نہیں پڑھیں گے اور اس کے ماہر نہیں بنیں گے تو میں گجراتی زبان میں کہاں سے لٹریچر مہیا کروں گا ؟ مسلمان 11