تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 256 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 256

اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اسلام کی اعلیٰ طاقتوں کا مجھ کو علم دیا گیا ہے۔جس علم کی رو سے میں کہہ سکتا ہوں کہ اسلام نہ صرف فلسفہ جدیدہ کے حملہ سے اپنے تئیں بچائے گا بلکہ حال کے علوم مخالفہ کو جہانتیں ثابت کر دے گا۔اسلام کی سلطنت کو ان چڑھائیوں سے کچھ بھی اندیشہ نہیں ہے، جو فلسفہ اور طبعی کی طرف سے ہو رہے ہیں۔اس کے اقبال کے دن نزدیک ہیں اور میں دیکھتا ہوں کہ آسمان پر اس کی فتح کے نشان نمودار ہیں۔یہ اقبال روحانی ہے اور فتح بھی روحانی۔تا باطل علم کی مخالفانہ طاقتوں کو اس کی الہی طاقت ایسا ضعیف کر دیوے کہ کالعدم کر دیوے“۔( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 254,255 بقیہ حاشیہ ) اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بھی فرمایا:۔وو۔۔۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام دنیا میں پھیلائے گا اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا۔اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔(تجلیات البیہ صفحہ 17 ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملنے والی ان بشارتوں کا ذکر کرنے کے بعد حضور نے فرمایا:۔ہم احمدیوں کے ذمہ یہ کام لگایا گیا ہے کہ اسلام کے خلاف علوم جدیدہ کی طرف سے جو حملے ہورہے ہیں، ہم ان کا منہ توڑ جواب دیں۔یعنی ایسے نوجوان تیار کریں، جو خدائی بشارت کے مطابق سب کا منہ بند کرنے والے اور اسلام کی صداقت کو ثابت کرنے والے ہوں“۔حضور نے فرمایا کہ ” اس طرف بہت توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس ضمن میں ایک تجویز یہ ہے کہ جو علوم پاکستان یا انڈونیشیا سے باہر سیکھے جاسکتے ہیں، نوجوان ان میں عبور حاصل کرنے کے لئے اپنے آپ کو وقف کریں۔جماعت انہیں وظیفہ دے اور وہ اسلامی علوم کے ساتھ ساتھ علوم جدیدہ میں عبور حاصل کر کے اور مغربی ممالک میں جا کر وہاں کے لوگوں سے کہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں ایسا نور فراست اور علوم عطا کئے ہیں، جن کا تم مقابلہ 256