تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 247 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 247

تحریک جدید - ایک ابی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبہ نکاح فرمودہ 06 دسمبر 1975ء اس وقت ضرورت ہے کہ بہت کچھ لکھا جائے اور نئی تحقیق کی جائے وو خطبہ نکاح فرمودہ 06 دسمبر 1975ء۔۔۔اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ بہت کچھ لکھا جائے اور اس وقت اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ نئی تحقیق کی جائے۔کیونکہ دنیا علم کے میدان میں آگے نکل رہی ہے اور جو مسیح علم کی تحقیق ہورہی ہے، وہ اسلام کی صداقت کے سامان پیدا کر رہی ہے۔اکثر باتیں ہماری نظر سے اس لئے اوجھل رہتی ہیں کہ وہ لوگ جنہیں ان کی طرف توجہ کرنی چاہئے، وہ توجہ نہیں کرتے۔اور اس طرح جن دوستوں کو ان کی توجہ کے نتیجہ میں ان علوم کا علم ہونا چاہئے ، ان کے علم میں یہ باتیں نہیں آتی۔اور اسلام سے باہر جو لوگ یہ سمجھنے لگیں کہ یہ باتیں خدائے واحد دیگا نہ کو ثابت کرتیں ہیں، ان کو اسلام کی دشمنی کی وجہ سے یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہ باتیں جتنے عرصہ تک چھپی رہیں، اتنا ہی اچھا ہے۔اس وقت صرف اس قسم کے لٹریچر اور کتب کی ضرورت نہیں بلکہ مختلف زبانیں جاننے والے گروہ اور جماعتیں اور ملک ہم سے یہ مطالبہ کر رہے ہیں کہ احمدیت یعنی صحیح بچے اور حقیقی اسلام کی جو تعلیم ہے، اس کے متعلق بھی ہمیں ہماری زبان میں لٹریچر مہیا کیا جائے۔آپ کو یہ علم ہے کہ جب میں گوٹن برگ کی مسجد کی بنیادرکھنے کے لئے گیا تو گوشن برگ میں 14 یوگوسلاوی احمدی ہوئے۔اور اس کے بعد ایک اور مقام پر پہلے سات اور پھر دو اور پھر چار احمدی ہوئے۔یعنی وہاں تیرہ مزید احمدی ہو چکے ہیں اور ایک رو جاری ہے۔وہ لوگ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے احمدیت کی صداقت کے چند ایسے وزنی دلائل کو سمجھنے کے بعد احمدیت کو قبول کر لیا ہے کہ جن کے سمجھنے کے بعد احمدیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا تھا۔یعنی اس بات کو قبول کر لیا ہے کہ آج مہدی علیہ السلام کے ذریعے اسلام کی صحیح شکل دنیا کے سامنے رکھی جارہی ہے۔لیکن اسلام کی صحیح شکل کیا ہے؟ وہ کون سی تعلیم ہے، جس سے بدعات نکال کر باہر پھینکی جاچکی ہیں؟ اسلام کی اور قرآن عظیم کی وہ کون سی حسین تعلیم ہے، جو آج کے انسان کے مسائل کو حل کرنے والی ہے؟ اس کے متعلق ہمیں لٹریچر دو۔اس کے متعلق ہمیں قرآن عظیم کی نئی تفسیر ، نئے معانی پر مشتمل تفسیر دو۔چنانچہ جب بیعتیں ہوئیں تو آپ لوگ خوش ہوئے اور خوش ہونا چاہیے تھا۔لیکن جس وقت یہ مطالبہ ہوا تو وہ لوگ جو اس طرف توجہ کر سکتے ہیں، وہ جب توجہ نہیں کرتے تو مجھے ذہنی طور پر ا 247