تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 248
اقتباس از خطبہ نکاح فرموده 06 دسمبر 1975ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم بہت کوفت اٹھانی پڑتی ہے۔غرض اب اس علاقے سے یہ مطالبہ ہو گیا ہے کہ ہمیں یوگوسلاوین زبان میں قرآن کریم کا ترجمہ تفسیری نوٹوں کے ساتھ دو۔ہمیں اسلام کی حسین تعلیم کے متعلق کتب اور رسائل دو۔"" ہمیں یہ دو ہمیں وہ دو۔ان کا مطالبہ درست ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کو یہ چیزیں دیں۔۔۔اگر ہم نے اپنی ذمہ داریوں کو کما حقہ ادا کرنا ہے تو اس وقت ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم مختلف زبانیں سیکھیں اور مختلف زبانوں میں اتنی مہارت حاصل کریں کہ ان میں کتابیں لکھ سکیں اور گفتگو کرسکیں۔اور پھر ہم خدا تعالیٰ سے یہ توفیق چاہیں اور اس رنگ میں دعا کریں کہ ہماری دعائیں قبول ہو جائیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس رنگ میں کتابیں لکھنے کی توفیق عطا کرے کہ جس سے ان زبانوں کے بولنے والی اقوام کو سیری حاصل ہو اور ان کے سر فخر سے بلند ہوں کہ ہم ایک ایسے مذہب کی طرف منسوب ہونے والے ہیں کہ جو اپنی علمیت کے لحاظ سے اور اپنی صداقت کے لحاظ سے دنیا کے ہر علم اور ہر اس چیز پر جس کو دنیا صداقت سمجھتی ہے، بھاری اور وزنی ہے۔248 ( مطبوعه روزنامه الفضل 18 فروری 1976ء)