تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 243 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 243

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 21 نومبر 1975ء بڑی رقم۔کوئی ایک لاکھ ہمیں ہزار پاؤ نٹ بنتی ہے۔یہ بہر حال انگلستان کی جماعت کی رقم ہے اور میں نے ان کو کہا ہے کہ اس رقم سے تم اوسلو کی مسجد بناؤ۔اور اللہ تعالیٰ ایسا فضل کرنے والا ہے کہ ہمارا آرکیٹیکٹ (Architect) اور کنٹریکٹر (Contractar) ، جنہوں نے گوٹن برگ کی مسجد بنانی ہے اور وہ نقشے بنارہے ہیں، وہ اپنے کام کے سلسلہ میں اوسلو جارہے تھے تو ہمارے مبلغ سے کہنے لگے کہ ہم بھی وہاں جا کر آپ کے لئے ، آپ کی مسجد کے واسطے کوئی زمین تلاش کریں گے۔ابھی وہاں زمین تلاش کرنے کا مرحلہ ہے۔چنانچہ ان کو بھی ایک دلچپسی پیدا ہوگئی ہے۔اصل منصوبہ یہ ہے کہ پریس ہوں۔اصل منصوبہ یہ ہے کہ مساجد اور مشن ہاؤس نہیں۔پریس کے ساتھ، مجھے کہنا چاہیے کہ پریس ہوں اور ہم دنیا کی ضرورت کے مطابق سستا اور اچھالٹر پچر شائع کر سکیں۔اور دوسرے یہ کہ یورپ کے ان ممالک میں بھی جہاں ابھی تک ہماری مساجد اور ہمارے مشن ہاؤس نہیں ہیں، وہاں ہماری مساجد اور مشن ہاؤسز بن جائیں۔ان دو ممالک کے علاوہ ہم اٹلی ، فرانس اور سپین میں مراکز چاہتے ہیں۔اور حالات نے اجازت دی تو بنیں گے۔ہم اللہ تعالیٰ سے امید کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے ہماری دعائیں ہیں کہ ہمارے حق میں حالات پیدا ہو جا ئیں۔اب ایک چھٹا ملک سامنے آ گیا ہے، یعنی فن لینڈ فن لینڈ کی اہمیت اصل میں یہ ہے کہ ایک وہاں ہزار خاندان، جس کا مطلب یہ ہے کہ پانچ ، دس ہزار مسلمان وہاں ایسے ہیں، جو اشتراکیت کے خوف سے بھاگے اور وہاں جا کر آباد ہو گئے۔اور انہوں نے اس ملک میں پناہ لے لی۔ان کے دل میں یہ جذبہ ہے کہ ہمارے بچے قرآنی تعلیم سے محروم نہ رہیں اور دہریہ نہ بن جائیں۔یعنی جس چیز سے بھاگے تھے، وہی نہ سامنے آ جائے۔اور ان کو سوائے جماعت احمدیہ کے اور کوئی قرآن کریم پڑھانے والا نہیں ملے گا۔انشاء اللہ ، جب ہماری مسجد بن جائے گی اور اس کا اثر ہونا شروع ہو جائے گا اور جب یہ ضرورت پوری ہو جائے گی تو پھر شاید کسی اور کو بھی خیال آئے کہ وہاں کوئی مسجد بنادی جائے یا کوئی سکول بنا دیا جائے۔لیکن اس وقت خیال نہیں آئے گا۔نہ ہے اور نہ آئے گا۔پہل ہم نے ہی کرنی ہے اور اگر کوئی ہمارے پیچھے آتا ہے تو ہمیں غصہ نہیں ہے۔ہمیں خوشی ہے کہ وہ بھی ہمارے نقش قدم پر آگے چل رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ایک نیکی کے ثواب کے طور پر مزید نیکیوں کی توفیق عطا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو مزید نیکیوں کی توفیق عطا کرے۔اور پھر ہم اور وہ، سارے مل کر اسلام کو پھیلانے کے لئے اکٹھے کوشش کرنے لگیں۔وہ ہمارے ساتھ آ ملیں گے۔بہر حال یہ چھٹا ملک بیچ میں آ گیا ہے۔243