تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 217 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 217

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصه خطبه جمعه فرموده 17 اکتوبر 1975ء جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے صداقت نے کبھی شکست نہیں کھائی خطبہ جمعہ فرمودہ 17 اکتوبر 1975ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔انفلوائنزا کی تکلیف ابھی دور نہیں ہوئی اور نہ تا حال اس مرض کی کوئی دوا ایجاد ہوئی ہے۔کسی قد رافاقہ کے باوجود تکلیف کا احساس اب بھی ہے۔آپ کو آپ کے ایک اہم فرض کی طرف توجہ دلائی تھی ، اس لئے تکلیف کے باوجود یاد دہانی کرانے آ گیا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے گوٹن برگ میں جو مسجد بن رہی ہے، اس کے اخراجات کا اکثر بار آپ کے کندھوں پر ہے۔اس کے لئے انگلستان کی جماعتوں کو ستر ، اسی ہزار پاؤنڈا اپنے صد سالہ احمدیہ جو بلی فنڈ کے وعدوں میں سے ادا کرنے پڑیں گے۔اس فنڈ میں آپ نے جو وعدے کئے ہیں، ان کے لحاظ سے یہ رقم زیادہ نہیں ہے اور بآسانی ادا ہو سکتی ہے۔کیونکہ آپ کے وعدوں کی کل مقدار دس لاکھ پاؤنڈ ہے۔یہ وعدے قریب پانچ ، پانچ لاکھ کے دوحصوں میں منقسم ہیں۔اپنے ایک حصہ کے وعدوں میں سے جو تم پہلے دو سال میں آپ نے ادا کرنی ہے، وہ اسی ہزار پاؤنڈ ہے۔یہ دو سال مارچ 1976ء میں پورے ہو رہے ہیں۔جس کا مطلب یہ ہے کہ اتنی ہزار پاؤنڈ مارچ 1976ء سے پہلے پہلے ادا ہو جانے چاہئیں“۔ادا مسجد گوٹن برگ کی تعمیر کے لئے جور قوم درکار ہوں گی اور جس طرح انہیں خرچ کیا جائے گا، اس کی کسی قدر تفصیل بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔و تعمیر کے سلسلہ میں ٹھیکیدار سے جو معاہدہ ہوا ہے، اس کی رو سے اس نے مسجد کی تعمیر جولائی 1976ء میں مکمل کرنی ہے۔اسے اخراجات کی رقم جولائی 1976 ء تک قسط وارادا کی جائے گی۔اخراجات کا ایک چھوٹا حصہ سیکنڈے نیویا کی جماعت ہائے احمدیہ ادا کریں گی۔کیونکہ وہ ابھی اتنی استطاعت نہیں رکھتیں کہ زیادہ مالی بوجھ برداشت کر سکیں۔اسی طرح امریکہ کی جماعت ہائے احمد یہ 25 ہزار پاؤنڈ ادا کریں گی۔اس لحاظ سے دیکھا جائے تو اخراجات کا ایک بہت بڑا حصہ آپ ہی کو ادا کرنا ہو گا۔اس خیال سے کہ آپ مارچ 1976 ء تک اپنے دو سال کا چندہ ، جواسی ہزار پاؤنڈ بنتا ہے، ادا کرنے میں 217