تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 216
خلاصہ خطبہ عید الفطر فرموده 07 اکتوبر 1975ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد پنجم آخر میں حضور نے خاص طور پر احباب انگلستان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔دو گوشن برگ میں خدا کا گھر بنانے کی جو عید ہمارے لئے پیدا ہوئی، اس کے تعلق میں آپ کے لئے دوہری خوشی کا موقع ہے۔وہاں میں نے اعلان کیا تھا کہ یورپ اور امریکہ کے پانچ ملکوں کی جماعت ہائے احمد یہ اس کا خرچ برداشت کریں گی۔ان میں سے زیادہ بوجھ آپ نے ہی اٹھانا ہے۔صد سالہ احمدیہ جوبلی کے آپ کے اسی ہزار پونڈ کے وعدے دو سال کے اندر اندر پورے ہو جائیں۔اسی طرح ناروے کی جماعت سے میں نے کہا ہے کہ 1978 ء میں وہ مسجد بنائیں۔اس کا بار بھی بڑی حد تک انگلستان کی جماعت کو ہی اٹھانا ہوگا۔لہذا آپ کے لئے تو دوہری خوشی کا موقع ہے۔اللہ تعالیٰ اس عید کو آپ کے لئے دوہرے طور پر مبارک کرے اور برکت کے سامان آپ کے لئے پیدا کرے۔آمین۔( مطبوعه روزنامه الفضل 03 نومبر 1975ء ) 216