تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 212
خلاصه خطبہ جمعہ فرمودہ 03 اکتوبر 1975ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔۔جلد پنجم ساتھیوں نے سر جوڑ کر انقلاب روس کا منصوبہ بنایا، اس سے دو ہفتہ پہلے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا کہ زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی باحال زار یه بی پیشگوئی ہے اور یہ اس کا صرف ایک حصہ ہے۔جس میں زار روس اور اس کے اقتدار کے خاتمہ کی خبر دی گئی تھی۔ایک دفعہ ایک روسی سائنسدان پاکستان آیا، ہم نے اسے دعوت دے کر ربوہ بلایا۔جب وہ ربوہ آیا تو میں نے اس سے کہا کہ جب تمہارے لیڈ ر لینن کو ابھی پتہ بھی نہ تھا، ہمیں معلوم تھا کہ تمہارے ملک میں کیا ہونے والا ہے؟ میں نے اور بھی پیشگوئیاں اسے بتائیں۔وہ سن کر بہت حیران ہوا اور اس نے بڑے تعجب کا اظہار کیا۔الغرض یہ ایک زبر دست پیشگوئی تھی، جو پوری ہوئی اور ہم نے اسے پورا ہوتے دیکھا۔اس سے بھی زیادہ ایک عظیم پیشگوئی ہے، جو ابھی پوری ہوتی ہے۔اور وہ یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں نے رویا میں روس کے اندرریت کے ذروں کی طرح احمدی دیکھے ہیں۔جو پیشگوئیاں پوری ہو جاتی ہیں، وہ دلوں میں یہ یقین پیدا کر جاتی ہیں کہ جو مزید بشارتیں یا خبر میں دی گئی ہیں، وہ بھی اپنے وقت پر ضرور پوری ہوں گی۔حضور نے فرمایا:۔”یہ تو ایک مثال ہے، جو میں نے بیان کی ہے۔ورنہ پچھلے 85 سال میں ہم نے بے شمار بشارتوں کو پورا ہوتے دیکھا ہے۔اس لئے ہر احمدی کا دل اس یقین سے لبریز ہونا چاہئے کہ وہ تمام بشارتیں جو ہمیں دی گئی ہیں، وہ اپنے اپنے وقت پر ضرور پوری ہوں گی۔اور اسلام بہر حال دنیا میں غالب آئے گا۔ان کے پورا ہونے میں شک کا سوال ہی پیدا نہیں ہونا چاہئے۔ہمیں بتایا گیا ہے کہ اسلام اس زمانہ میں اپنے نور، اپنے دلائل، اپنے نشانوں کے ذریعہ پیار اور محبت کے ساتھ بنی نوع انسان کے دل جیت لے گا۔ہم اس یقین پر قائم ہیں کہ ایسا ہوگا اور ضرور ہوگا۔دنیا کا کوئی منصوبہ، کوئی دکھ اور کوئی مصیبت ہمیں یقین کے اس مقام سے ہٹا نہیں سکتی۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہی ہم سے پیار کرتا رہے اور اپنی رحمتوں سے ہمیں نو از تار ہے اور ایسے اعمال بجالانے کی ہمیں توفیق دیتا ر ہے، جس سے اس کی رضا کی جنتیں ہمیں حاصل ہوں۔مطبوعه روزنامه الفضل 29 اکتوبر 1975ء) 212