تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 205 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 205

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرموده 28 ستمبر 1975ء آپ نے غلبہ اسلام کے لئے جدو جہد کرنے کا اپنے خدا سے عہد کیا ہے ارشاد فرمودہ 28 ستمبر 1975ء بیعت میرے ساتھ نہیں بلکہ خدائے قادر و قدوس کے ساتھ ایک عہد ہے، جو آپ نے اس وقت باندھا ہے۔ہمارے آقا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ مہدی علیہ السلام کے زمانہ میں اسلام دنیا بھر میں غالب آئے گا۔سو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بشارت کے مطابق وہ زمانہ آ گیا۔ظہور مہدی علیہ السلام کی دوسری صدی، جس کے شروع ہونے میں پندرہ سال رہ گئے ہیں، غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔آپ نے غلبہ اسلام کے لئے جدو جہد کرنے اور قربانیاں پیش کرنے کے لئے آج اپنے خدا سے عہد کیا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 17 اکتوبر 1975ء) 205