تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 204
خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 29 اگست 1975ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اس ضمن میں میں آپ سے صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی روایات کو نقصان نہ پہنچائیں اور ثواب سے محروم رہنے کی کوشش نہ کریں۔بلکہ اپنے وعدے پوری با قاعدگی اور مستعدی سے پورے کر کے زیادہ سے زیادہ ثواب حاصل کرنے میں کوشاں رہیں۔پس جہاں میں نے پہلی بات احمدی طلباء اور طالبات سے کی ہے، وہاں دوسری بات جماعت کے کمانے والے مردوں اور عورتوں سے کی ہے۔اور وہ یہی ہے کہ وہ ناشکری نہ کریں۔خدا تعالیٰ نے انہیں جو مال دیا ہے، اس میں سے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں اپنے حصہ کا چندہ ادا کریں اور تمام تر کوشش اس بات کی کریں کہ پانچ سات سال کے اندر یورپ میں پانچ نئے مشن قائم ہو جا ئیں۔خدا تعالیٰ ہمیں اپنی رضا کی راہوں پر چلنے اور اپنی رضا کے کام سرانجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین ) ( مطبوعه روز نامہ الفضل 20 ستمبر 1975ء) 204