تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 203
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خلاصه خطبه جمعه فرموده 29 اگست 1975ء اول یہ کہ بچے اپنی ذہنی استعدادوں اور صلاحیتوں کو ضائع کر کے اللہ تعالٰی کی ناشکری کے مرتکب نہ ہوں۔اور اس طرح نہ اپنا نقصان کریں، نہ جماعت کا نقصان کریں اور نہ اپنے ملک کو نقصان پہنچانے کا موجب بنیں۔دوسرے یہ کہ جماعتی سطح پر ایسا انتظام ہونا چاہئے کہ کوئی ایک ذہن بھی ترقی کرنے سے رہ نہ جائے۔انگلستان میں اب ایک بڑی جماعت بن چکی ہے۔یہاں کے حالات کے مطابق ایک کمیٹی بن جانی چاہیے، جو اس امر کا جائزہ لیتی رہے کہ بچوں کی ذہنی نشو ونما اور ترقی خاطر خواہ طریق پر ہورہی ہے یا نہیں۔اور اگر نہیں ہورہی تو کیا اقدامات ضروری ہیں؟ اگر صحیح خطوط پر کام کیا جائے تو کوئی وجہ نہیں کہ بچوں کی ذہنی نشو ونما کا خاطر خواہ انتظام نہ ہو سکے۔بہر حال ساری جماعت میری اس نصیحت کو یا در کھے اور عہد کرے کہ کوئی ایک ذہن بھی ضائع نہیں ہوگا، نہ بچہ کی اپنی غفلت کی وجہ سے اور نہ جماعت کی غفلت کی وجہ سے۔دوسری بات میں انگلستان کی جماعت ہائے احمدیہ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ نے اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں خوب بڑھ چڑھ کر وعدے لکھوائے۔یہ وعدے پندرہ سال میں ادا ہونے ہیں۔پہلا سال اس سال مارچ میں ختم ہوا تھا۔اس وقت تک ان وعدہ جات کا پندرہواں حصہ ادا ہو جانا چاہیے تھا۔آپ نے جو وعدے لکھوائے ہیں، ان کا پندرہواں حصہ 38,908 پاؤنڈ بنتا ہے۔اتنی رقم ہر سال ادا ہونی چاہیے۔لیکن پہلے سال وصولی 29,463 پاؤنڈ ہوئی ہے۔یعنی اصل رقم سے 445, 9 پاؤنڈ کم وصول ہوئے ہیں۔دوسرا سال شروع ہو چکا ہے، جو مارچ 1976ء میں ختم ہو گا۔اس وقت تک دو سال کی رقم پوری ہونی چاہیے۔صد سالہ احمد یہ جو بلی کے منصوبہ کے تحت ہمیں جو کام انجام دینے ہیں، ان میں سے بعض کام شروع ہو چکے ہیں۔ایک کام یورپ میں پانچ نئے مشن کھولنے سے تعلق رکھتا ہے۔یہ مشن انشاء اللہ تعالیٰ سویڈن، ناروے، اٹلی ، فرانس اور سپین میں کھولے جائیں گے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس کام کی ابتدا ہو ہے۔چنانچہ سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں دس کنال کے قریب زمین مل گئی ہے۔جس پر مشن ہاؤس اور مسجد تعمیر ہونے کے انتظامات ہورہے ہیں۔سو گویا منصوبے کے دوسرے سال ہی یورپ میں ایک نئے مشن کی طرح پڑ گئی ہے۔ابھی مزید مشن کھولنے ہیں اور ان کے لئے رقم درکار ہوگی۔اللہ تعالیٰ نے چاہا تو اس سے اگلے سال ناروے میں مشن کے قیام کی باری آجائے گی۔پھر علی الترتیب سپین، اٹلی اور فرانس میں مساجد اور مشن ہاؤس تعمیر کئے جائیں گے۔203