تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 186 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 186

اقتباس از خطبه جمعه فرموده 10 جنوری 1975ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم اور جیسا کہ میں احباب کو بتا چکا ہوں کہ یہ صدی ہماری تیاری کی صدی تھی۔اور انشاء اللہ ہماری زندگی کی دوسری صدی دنیا میں اسلام کے غالب ہو جانے کی صدی ہوگی۔اور اس کے لئے جو پندرہ سال ہماری زندگی کے پہلی صدی کے باقی رہ گئے ہیں، اس میں ہم نے تیاری کرنی ہے ، غلبہ اسلام کی صدی کے استقبال کی۔یہ پندرہ سال جو ہیں، اس کے لئے ہم نے ایک منصوبہ بنایا ، جو صد سالہ جوبلی فنڈ کے نام سے موسوم ہے۔اس کے لئے جماعت نے مالی میدان میں بڑی قربانی دی ، جو حیران کن ہے اور شاید لبعض کے لئے پریشان کن بھی ہے۔بہر حال ایک عظیم قربانی دی۔اس کے لئے ہمیں صرف مالی قربانیوں کی تو ضرورت نہیں۔مالی قربانی بھی بڑی ضروری ہے۔کیونکہ دوسری قربانیوں کے نتائج نکالنے کے لئے اموال کی ضرورت پڑتی ہے۔لیکن اس کے لئے ہمیں اگلی صدی کے شروع میں سینکڑوں، ہزاروں مبلغین کی ضرورت پڑے گی۔اور ہزاروں مبلغین کا پیدا کرنا، پندرہ سال کے اندر موجودہ نظام میں ممکن نہیں ہے۔اس لئے اس کے متعلق ہمیں کچھ کرنا پڑے گا۔پہلے بھی میں تحریک کرتارہا ہوں، وقف بعد ریٹائر منٹ کی۔وہ اپنی ایک تحریک ہے۔لیکن ضرورت کے موقع پر ممکن ہے، ہزاروں درمیانی عمر کے احمدیوں کو اپنے دنیوی کام چھوڑ چھاڑ کے دین کی خاطر اسلام کے غلبہ کے لئے میدان میں اترنا پڑے۔ایک لمبا وقف عارضی جو دو ہفتے کا نہیں شاید تین یا پانچ سال کا ہو یا جو چاہئیں، اس سے زیادہ وقت دیں، ایسا وقف کرنا پڑے گا۔اس کی تفاصیل ذہن میں آ رہی ہیں۔وہ تو بعد میں کسی مناسب موقع پر میں انشاء اللہ جماعت کے سامنے رکھوں گا۔بہر حال ان پندرہ سال میں غلبہ اسلام کی صدی کے استقبال کے لئے ہم نے جو کام کرتے ہیں، وہ بھی درجہ بدرجہ ہمارے سامنے آئیں گے۔اور ہم درجہ بدرجہ اس صدی کی طرف حرکت کریں گے، اپنی عاجزانہ کوششوں کے ساتھ ، اپنی مستانہ دعاؤں کے ساتھ کوششوں کو با برکت کرنے کے سامان پیدا کرتے ہوئے۔وہ یہ جو پندرہ سال رہ گئے ہیں، ان میں یہ سال، جس میں ہم اب داخل ہو رہے ہیں، گو مارچ میں صد سالہ جو بلی کا سال شروع ہوتا ہے، لیکن جلسہ کی وجہ سے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے اس طرف توجہ پھیری ہے کہ جو ہمارے عقائد ہیں، ان کا ہر چھوٹے بڑے کے لئے اور مردوزن کے لئے جانا ضروری ہے۔اور بار بار ان کا درس ہونا چاہیے۔میری جلسہ سالانہ کی 28 تاریخ کی جو تقریرتھی ، اس میں، میں نے مختصراً بعض مضامین کو لے کر جماعت کے سامنے رکھا تھا۔لیکن ہمارے صرف وہی عقائد تو نہیں ہیں۔اسلام نے جو عقائد ہمارے سامنے رکھے، ان میں بہت وسعت ہے۔جیسا کہ ہم نے ان کو حضرت 186