تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 168
ارشاد فرمودہ 31 مارچ 1974ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم علمی زبان آنی چاہیے۔علمی زبان میں اور اسلامی احمدی زبان میں بھی ایک فرق ہے۔کیونکہ ہماری بہت سی اصطلاحات ایسی ہیں، جنہیں دوسرے علوم یا مذاہب استعمال نہیں کرتے۔تو وہ اصطلاحات سپینش یا فرنچ، جرمن اور ڈچ وغیرہ میں سکھانی پڑیں گی۔صد سالہ جوبلی منانے کے پروگرام کے متعلق حضور نے فرمایا:۔"سب کمیٹی کی راہنمائی کے لئے میں نے بتایا تھا کہ شوری سے جو بلی منانے کا پروگرام شروع ہو گا۔یعنی مرکز سے۔شوری مرکز میں ہوتی ہے اور پھر ای مرکز میں جلسہ سالانہ پر یہ پروگرام اپنے عروج کو پہنچے گا۔اس کے درمیان آپ نے جو بلی منانی ہے۔دنیا کے ہر اس علاقے اور ملک میں جہاں جو بلی منائی جا سکتی ہے، مثلاً ہم یورپ میں منا سکتے ہیں، وہاں بہت بڑا جلسہ کر سکتے ہیں۔اور پھر امت واحدہ بنانے کے پیش نظر یہ کوشش کرنی ہے کہ جس جگہ بھی جوبلی منائی جائے، وہاں علاوہ اس علاقے یا ملک کے احمدیوں اور احمدیوں کے دوستوں اور احمدیوں سے تعلق رکھنے والوں کے دنیا کے ہر دوسرے علاقہ سے نمائندہ وفود شامل ہوں۔مثلاً اس ضمن میں امریکہ میں جو جلسہ ہوگا، اس میں کینیڈا بھی آئے گا، جنوبی امریکہ کے وفود بھی آئیں گے اور انگلستان اور یورپ سے بھی آئیں گے۔جب یورپ میں ہوگا تو اس میں انگلستان آئے گا اور اس میں مشرق اوسط ، یعنی عربی بولنے والے ملک آئیں گے۔کیونکہ ان ممالک کے رہنے والے اپنے کاموں کے سلسلہ میں جرمنی اور دوسرے یورپین ملکوں میں آتے رہتے ہیں۔اسی طرح کچھ علاقے جو بحیرہ روم کے ہیں، الجزائر وغیرہ یا اوپر کے حصہ میں مرا کو وغیرہ ، یہاں سے انشاء اللہ احمدی آئیں گے۔احمدی تو ہر جگہ ہیں لیکن شکلیں بدل جائیں گی۔گویا یہ بھی ساتھ ہی پروگرام بنانا پڑے گا کہ جلسہ صرف ایک علاقے یا ملک تک محدود نہ ہو گا۔بلکہ وہاں کے ارد گرد کے ملک بھی اس میں شامل ہوں گے۔جب یہاں ہوگا تو کوشش یہ کرنی چاہیے کہ چونکہ پاکستان کے علاوہ 2 5 ممالک نے نصرت جہاں ریز روفنڈ میں حصہ لیا تھا اور صد سالہ جوبلی میں حصہ لینے والوں کی تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے۔میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ 100 ممالک میں احمدی، جو بلی سال میں موجود ہوں گے۔اس لئے مرکز میں سو ممالک کے وفود آنے چاہئیں۔ابھی سے یاد دہانیاں کروانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔لیکن علاقائی جو بلی منانے کا جو پروگرام ہے، اس میں ہر علاقے کے اردگرد کے احمدی شامل ہوں گے۔ان کو اکیلے نہیں چھوڑنا۔وہاں بھی اعلان ہوگا۔جیسا کہ ہدایت دی گئی تھی کہ ان ملکوں کے نمائندے شامل ہوں ، سواتنے ملکوں کے نمائندے شامل ہورہے ہیں۔ساری دنیا کو اکٹھا کرنے کے لئے 168