تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 155
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء نشان دیکھا، اتنی نئی جماعتیں بنیں۔افریقہ والا سوئٹزرلینڈ والے کو لکھ رہا ہو گا کہ اس مہینے کے اندر پچاس بت کو پرستوں نے اپنے بہت جلا دیئے اور خدا تعالیٰ کی توحید پر ایمان لے آئے اور مسلمان ہو گئے ، وغیرہ وغیرہ۔قلم دوستی سے آپس میں پیار بھی بڑھے گا اور ایمان بھی بڑھے گا اور بشاشت بھی بڑھے گی۔لیکن پہلے اس کو Set کرنے کے لئے کافی محنت کرنی پڑے گی۔اس کے لئے انتظامیہ ہونی چاہئے۔اللہ تعالیٰ وہ وقت بھی لائے گا، جب جماعت احمدیہ کی نشریات سینکڑوں ہزاروں براڈ کاسٹنگ اسٹیشنوں سے نشر ہورہی ہوں گی، انشاء اللہ۔لیکن اس وقت ہم نے ابتداء کرنی ہے۔یہ بڑی چھوٹی ابتداء ہوگی۔لیکن پھر ایک ایسا اسٹیشن ہوگا، جو دنیا کا سب سے بڑا اسٹیشن ہوگا۔میرے علم میں اس وقت ہمارے ملک کے لحاظ سے اس وقت سب سے زیادہ صاف سنائی دینے والا وہ اسٹیشن ہے، جس کو ہم عام طور سنتے نہیں اور کوئی دلچسپی نہیں لیتے۔اور وہ روس کا اسٹیشن ہے۔ایسے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی سامنے بیٹھا ہوا ہے۔پس جتنا بڑا وہ اسٹیشن ہے، ہمارا اسٹیشن ULTIMATELY اس سے بھی بڑا ہو گا۔اور کوشش یہ ہوئی چاہئے کہ ان پندرہ سالوں میں ہو جائے۔ورنہ کم از کم اتنا تو ہو کہ اگر مثلا وہ نائیجیریا میں ہو تو وہ سارے عربی بولنے والے ممالک کو آواز پہنچارہا ہو۔اور کچھ یورپین ممالک کو بھی آواز پہنچارہا ہو۔نائیجیریا نے ہمیں اجازت دی تھی اور میں نے جلسہ سالانہ پر اعلان بھی کیا تھا، لیکن قانونا وہ جتنے بڑے اسٹیشن کی اجازت دے سکتے تھے، اس کی انہوں نے دے دی تھی۔لیکن اس سے بڑے اسٹیشن کی ان کا constittion یعنی دستور ہی اجازت نہیں دیتا۔اس کا بعد میں پتا لگا۔وہ اسٹیشن ہمارے کام کا نہیں تھا۔لیکن یہ کام بھی ہو جائے گا۔کیونکہ وہاں یہ کوشش کر رہے تھے کہ دستور بدل دیا جائے۔اور پھر اس بدلے ہوئے دستور میں اجازت مل جائے گی۔وہاں نہیں تو کسی اور ملک میں اجازت ملے گی۔انشاء اللہ کہیں نہ کہیں مل جائے گی۔جگہ تلاش کرنے کا کام ہے۔جگہ کے بعد اور اجازت ملنے کے بعد کم از کم ایک سال لگ جائے گا۔بہر حال ہم نے ان پندرہ سالوں کے اندر ایک ایسا براڈ کاسٹنگ اسٹیشن تیار کرنا ہے، جس میں صبح و شام خدا تعالیٰ کی آواز اور قرآن کریم کی تعلیم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی جو عظمت اور آپ کا جو مقام اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں ہے اور آپ کے فیض سے حصہ پانے کے لئے آپ کا جو مقام اللہ کی نگاہ میں ہے اور آپ کے فیض سے حصہ پانے کے لئے آپ کا جو مقام احترام انسان کی نگاہ میں ہونا چاہیے، اس کے متعلق نشریات ہوتی رہیں گی اور بہتوں کی بھلائی کا موجب ہوں گی۔پھر عربی سیکھانا اور رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً 155