تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 154
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم بھجوانے کی بھی ضرورت نہ ہوگی۔امریکہ میں بھی ٹیلیکس لگ جائے گا۔انہوں نے کہا تھا کہ یورپ میں بھی ہماری طرح کی کمپنی ہے۔انگلستان کی کمپنی 20,20 پاؤنڈ یا کم و بیش لیتی ہے۔جب ہمارے یہاں لگ جائے تو ہم یورپ کے ہر ملک میں دس، بارہ گھنٹے میں عملاً پیغام بھجوا سکتے ہیں۔یہ ملاپ کا بڑا اچھاذ ریعہ ہے۔اب شوری کی کارروائی کی جو مختصر خبر چھپے گی ، وہ بھی بعض ممالک میں دو، دو مہینے میں پہنچے گی۔مگر ٹیلیکس پر کل صبح خبر دیں گے تو وہاں دو پہر تک پہنچ جائے گی۔اس لئے پروگرام ہے کہ ساری دنیا میں ٹیلیکس لگایا جائے۔اس وقت جہاں جہاں اس کا فائدہ ہے، یعنی جہاں جماعتیں زیادہ ہیں، وہاں لگ جائے گا۔کچھ اور سامان اللہ تعالی پیدا کر رہا ہے۔مختلف ممالک کے نوجوانوں کا آپس میں ملاپ بڑا ضروری ہے۔سر دست یہ بانی کے طور پر ہوگا ، جماعتی نظام کے ماتحت نہیں۔لیکن یہ بڑا ضروری ہے کہ نو جوانوں کو قریب آنا چاہیے۔غانا کے نوجوان، نائیجیریا کے نوجوان ، امریکہ کے نوجوان، انگلستان کے نوجوان اور جب اللہ تعالیٰ یہاں مناسب حالات پیدا کرے تو پاکستان کے نوجوان Amateur ریڈیو کے ذریعہ آپس میں ملاپ کریں۔اس کی مدر کلب، یعنی کلبوں کی ماں انگلستان نے بنالی ہے۔جہاں سے یہ سلسلہ آگے پھیلے گا۔اس کا نام میں نے Bilal World Radio Amateur Club رکھا ہے۔اس کے لئے امتحان پاس کرنا پڑتا ہے۔اس لئے دوست اس کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔یہ چیز ویسے بھی بڑی | مفید ہے۔میں نے معلومات حاصل کیں تو پتہ لگا کہ یہ چھوٹے چھوٹے انفرادی کلب، جو کہ خاص طریقے سے باتیں کرنے والے ہوتے ہیں، یہ سینکڑوں جانیں بچاتے ہیں۔کیونکہ بعض دفعہ خطرے کا الارم عام ذریعہ سے نہیں پہنچتا۔مگر ان کو کسی ذریعہ سے پتہ چل جاتا ہے اور اس طرح سینکڑوں جانیں بچائی جاتی ہیں۔بہر حال یہ دوسری چھوٹی تدبیر ہے، یعنی Amateur ریڈیو پلان۔بین الاقوامی سطح پر مردوزن کی قلم دوستی۔زن کی زن کے ساتھ اور مرد کی مرد کے ساتھ۔اس کے لئے بھی یہاں دفتر میں کام کرنا پڑے گا۔بہت سارے دوستوں نے مجھے اپنے نام لکھوائے ہیں، میں اس وقت تک دوسری مصروفیات کی وجہ سے انہیں اپنے دفتر میں رکھوا رہا ہوں۔بہر حال با قاعدہ سوچ کر میرے مشورہ سے یہ سکیم بنانی پڑے گی۔مثلاً سوئٹزر لینڈ ہے، اس میں اگر دس آدمی قلم دوستی کے لئے تیار ہوتے ہیں تو ہمیں دس ملکوں میں (یا اگر پاکستان میں زیادہ رکھنے ہوں تو آٹھ ملکوں میں ) ان دس آدمیوں کی قلم دوستی کرانی پڑے گی۔اور مثلاً ہر پندرہ دن کے بعد یا مہینے کے بعد وہ ایک دوسرے کو ایک خط لکھیں گے تو دس آدمیوں کو دس ملکوں سے رپورٹ آرہی ہوگی کہ ہمارا جلسہ ہوا، اس میں اتنے آدمی آئے ، ہم نے اللہ تعالی کا بہ 154