تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 150 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 150

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم صاحب فراست بنایا ہے۔اور احمدی کی فراست دوسروں کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔اس لئے ہمیں تین جگہیں منتخب کر کے اپنے پریس لگا دینے چاہئیں۔اگر تینوں جگہیں ہمارے منشاء اور منصوبے کے مطابق کام کرنے کے قابل ہوں تو دنیا کے تین علاقوں میں تقسیم ہو کر ہماری کتابیں چلی جائیں گی۔اور اگر ایک جگہ وقتی طور پر کوئی روک پیدا ہوگی تو دوسری جگہ تیار کرلیں گے۔اور اس طرح کام نہیں رکے گا۔میرے ذہن میں یہ بات آئی ہے کہ جب تک تیسری عالمگیر جنگ نہیں ہو جاتی۔اور آپ بڑی دعائیں کیا کریں کہ اللہ تعالیٰ انسان کو تیسری عالمگیر جنگ کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھے۔خدا کرے کہ وہ وقت آئے ہی نہ۔لیکن اس وقت تک امریکہ میں ظاہری دنیوی لحاظ سے آزادی بہت زیادہ ہے۔ایک پر لیس وہاں لگ سکتا ہے۔وہاں دقت یہ ہے کہ ان کا معیار بہت اونچا ہے اور خرچ بہت زیادہ آتا ہے۔جو قرآن کریم ہم اپنے پریس سے چھ روپے میں چھوا کر بھیج سکتے ہیں، وہاں اس پر 8,9 ڈالر یعنی 70,80 روپے خرچ آئیں گے۔لیکن بے شک زیادہ خرچ آئے، ہم نے تو بہر حال کام کرنا ہے۔ہر چیز قربان کر کے بھی ہم نے اشاعت اسلام کا کام کرنا ہے۔اور اس میں کوئی کمی اور غفلت اور سستی نہیں ہونے دینی۔میں نے بتایا ہے کہ وہاں ایک احمدی نے کام کیا ہے۔وہ جماعت کے کام کرتا رہتا ہے۔اس کے شاید ایک سے زائد چھوٹے چھوٹے پریس ہوں گے۔ان میں سے کسی جگہ کا انتخاب کرکے بڑے پیمانے پر کام شروع کر سکتے ہیں۔اس طرح کام سستا بھی ہو جائے گا اور جلد بھی۔میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر کسی افریقی ملک کے ساتھ لمبے عرصہ کے لئے سمجھوتہ ہو جائے کہ اتنے عرصہ تک ہمیں تنگ نہیں کیا جائے گا تو وہاں پر یس قائم ہوسکتا ہے۔کیونکہ یورپ تیسری عالمگیر جنگ کی سرحدوں پر واقع ہے۔اور اگر خدانخواستہ خدانخواسته !! خدانخواستہ !!! یہ عالمگیر جنگ ہوئی تو یورپ تباہ ہو جائے گا۔لیکن افریقہ کے بہت سے ممالک کے متعلق ان بگڑے ہوئے حالات میں بھی ہم توقع رکھ سکتے ہیں اور رکھتے ہیں کہ وہ کلی طور پر تباہ نہیں ہوں گے۔یعنی مکمل تباہی کا منہ نہیں دیکھیں گے۔لیکن یورپ تو بالکل خطرہ میں ہے۔ان کو بچانے کے لئے میں چاہتا ہوں کہ اٹلی اور فرانس وغیرہ میں مشن کھولے جائیں اور مضبوط کئے جائیں۔کیونکہ ہم نے ان کو یہ وارننگ دینی ہے کہ تم اپنے پیدا کرنے والے اور بڑا پیار کرنے والے اور رحمتیں نازل کرنے والے رب کی طرف واپس آجاؤ تو بیچتے ہو۔ورنہ تباہی تمہارے دروازے پر ہے۔پس اشاعت علوم قرآن کے لئے تین بڑے پریس لگانے کی ضرورت ہے۔جو اس منصوبہ کا حصہ ہے، جس کے لئے اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت تک ساڑھے نو کروڑ سے زائد کے وعدے ہو چکے ہیں۔ابھی اور ہوں گے۔اور اللہ تعالیٰ ضرورت کے مطابق ہمیں مال دے دے گا۔اور بھی بہت کچھ ملے گا۔150