تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 141
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء دس گنا بڑی جلسہ گاہ بن جائے گی۔اس کے متعلق نقشہ میں نے قیام انگلستان کے دوران بنوالیا تھا۔کیونکہ اسی وقت دماغ میں سکیم آنی شروع ہو گئی تھی۔جو باتیں میں نے بیان کی تھیں ، ان کی شق نمبر ا یہ ہے کہ دنیا کے ریجن یعنی علاقوں کو Continent کے مختلف حصوں کو تقسیم کر کے کئی ممالک کا ایک مرکز بنا دیا جائے۔وہ مرکزی مشن ہاؤس، ایک ایسا مرکز ہو، جہاں دو یا تین یا چار ممالک کو جن کی زبان مشترکہ ہو ، اکٹھا کر دیا جائے۔بعض ممالک ایسے ہیں، جو نئے بنے ہیں، جہاں فرانسیسی حکومت قابض رہی ہے، ایسے ملکوں کو اکٹھا کر کے ایک مرکز بنا دیا جائے، جس میں فرانسیسی بولنے والے مبلغین کو لگایا جائے۔اور اسی طرح انگریزی بولنے والے ملک میں انگریزی جاننے والوں کو۔ویسے کم ممالک انگریزی بولتے ہیں۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ 70 ء کے دورے میں ، میں ایک جگہ خطبہ دینے کے لئے کھڑا ہوا، کئی ہزار کا مجمع تھا تو وہاں کے مبلغ کہنے لگے کہ ان میں سے دس فیصد انگریزی سمجھتے ہیں اور جو باقی ہیں، وہ نصف نصف دو علاقوں کے ہیں اور ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے۔اس لئے آپ کو دو متر جم کھڑے کرنے چاہئیں۔چنانچہ میں نے اپنے پہلو میں دو متر جم کھڑے کئے۔جب میں بولتا تھا تو پہلے ایک مقامی زبان میں ترجمہ ہوتا تھا، پھر دوسری زبان میں۔اور اس کے بعد میرے بولنے کی باری آتی تھی۔بہر حال میں نے اس طرح بھی خطبے دیئے ہیں اور تقریریں کی ہیں۔لیکن اس سکیم کے لئے بھی تیاری کرنی پڑے گی۔اس وقت جو بات ذہن میں آئی ہے، اس کے متعلق مشورہ اور مزید غور کے بعد اس میں مزید تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔لیکن اگر نقشہ ذہن میں ہو، تبھی انسان غور کر سکتا ہے۔اور وہ یہ ہے کہ مغربی افریقہ میں تین مراکز قائم کئے جائیں گے اور ہر مرکز میں مختلف ممالک ہوں گے۔اس طرح ہم مغربی افریقہ میں کام کو پھیلا سکیں گے۔اسی طرح مشرقی افریقہ میں حسب ضرورت مختلف علاقے بنا کر مرا کز قائم کریں گے۔اس کے علاوہ یورپ میں نئے مقامات پر ہمیں مساجد تعمیر کرنی پڑیں گی اور وہاں مبلغ کی رہائش گاہ بنانی ہے، جہاں احباب جماعت اکٹھے ہوں اور ان کی تربیت کی جاسکے۔اس وقت ہمارے مراکز قائم ہیں، ہالینڈ میں اور جرمنی میں اور سوئٹزرلینڈ میں اور ڈنمارک میں اور انگلستان میں۔یہاں مساجد بھی ہیں اور مبلغ کی رہائش گاہیں بھی ہیں۔لیکن سویڈن میں ہمارا مبلغ ایک کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔اس کے دو کمرے ہیں، ایک میں ہمارا مبلغ رہتا ہے اور دوسرے میں نمازیں ہوتی ہیں۔یورپ میں اٹلی ،فرانس، پین ، ناروے اور سویڈن میں اپنے مضبوط مرکز یعنی مسجد اور مشن ہاؤس ہال اور رہائشی مکان ) بنانے کی ضرورت ہے۔اس کام کو پندرہ سال کے اندر اندر پور از ورگا کرمکمل کرتا ہے۔141