تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 131
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء ماسٹری کرتے رہے۔یہاں کیا تھے؟ وہ ہیڈ ماسٹر تھے اور بس۔کوئی حیثیت تو نہ تھی۔نہ دنیا کے نزدیک اور نہ اللہ تعالی کی نگاہ میں۔اور سچی بات ہے کہ ہم نے انہیں ڈرتے ڈرتے امریکہ بھیجا تھا کہ پتہ نہیں، وہاں کامیاب ہوتے ہیں یا نہیں ؟ مگر جب سے وہ امریکہ گئے ہیں، وہاں کے جو امریکن دوست ہیں، ان کی بھی ان کے لئے بڑی Appreciation ہے کہ وہ وقف کی روح کے ساتھ اور خدا تعالیٰ کے عشق میں مست ہو کر کام کر رہے ہیں اور جماعت کی بڑی اچھی تربیت کر رہے ہیں۔اب یہاں ایک وبا پھیل گئی ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ شاید ہزاروں میں سے ایک عورت ہو، جس کا دل کرتا ہے کہ وہ نقاب سے آزاد ہو جائے۔مگر پچھلے سال امریکن دوست جلسہ سالانہ کے بعد جب یہاں سے واپس گئے تو انہوں نے وہاں جا کر باتیں بتائیں، جن میں یہ بات بھی شامل تھی کہ ربوہ میں احمدی عورتیں مسجد میں مردوں کے ساتھ اکٹھی ہو کر نماز نہیں پڑھتیں۔جب یہ بات امریکہ کی احمدی مستورات نے سنی تو امریکی ماحول میں رہنے والی ہماری احمدی بہنوں نے کہا کہ ہمارے لئے دیوار بناؤ۔چنانچہ مسجد میں پارٹیشن کی گئی اور اب عورتیں علیحدہ پیٹھتی ہیں اور مرد علیحدہ بیٹھتے ہیں۔پس وہاں جا کر ان کے لئے کوئی نمونہ ہونا چاہیے۔میں نے ایک خطبہ میں بتایا تھا کہ انسان اور حیوان میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ صرف انسان کو اللہ تعالیٰ نے دعا کرنے کی طاقت عطا کی۔اور اللہ تعالیٰ نے صرف انسان کو یہ بشارت دی کہ تم دعا کرو گے تو میں قبول کروں گا۔یہ طاقت دینا بھی خدا تعالیٰ کا ایک بہت بڑا احسان ہے۔اور یہ وعدہ کرنا کہ میں تمہاری دعاؤں کو قبول کروں گا، یہ بھی اس کا بہت بڑا احسان ہے۔اس لئے جو دعائیں کرنے والے نوجوان ہیں، وہ اللہ تعالیٰ سے پیار کرنے والے نوجوان ہیں۔جیسا کہ میں باہر جانے والوں کو اگر میرے پاس زیادہ وقت نہ ہو تو کہا کرتا ہوں کہ وہ اس بنیادی چیز کو ہمیشہ یادرکھیں کہ اپنے رب کریم سے کبھی بے وفائی نہیں کرنی باقی سب چیزیں ٹھیک ہو جائیں گی۔جو لوگ خدا تعالیٰ کے وفادار بندے ہوتے ہیں ، خدا تعالیٰ ان کو نہیں چھوڑا کرتا۔ان کے لئے دنیا کے مال و دولت شاید میسر نہ ہوں لیکن ان کے لئے دلی اور روحانی خوشیوں کے ایسے سامان پیدا کئے جاتے ہیں کہ دنیا داران کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ہماری اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنے حقیقی اور جاں نثار بندے بنائے اور اپنی مخلوق کے خادموں میں ہمیشہ شامل رکھے اور اس حیثیت میں ہمیں اس دنیا سے اٹھائے۔آؤ، دعا کر لیں“۔مطبوعه روزنامه الفضل 22 اگست 1975ء) 131