تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 127 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 127

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم جامعہ احمد یہ احمدیت کا جامعہ ہے خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء خطاب فرمودہ 21 نومبر 1974ء بر موقع افتتاح ہوٹل جامعہ احمدیہ، ربوہ تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اسلام میں نہ تو priest hood یعنی ملاؤں کا کوئی طبقہ ہے اور نہ priest craft کا کوئی تصور ہے۔یعنی مذہب کے نام پر دنیا کو تنگ کرنے اور دنیا کو لوٹنے کا کوئی طبقہ پیدا کرنے کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔priest hood اور priest craft یعنی ہر دو قسم کے ملاؤں کا وجود اسلام سے باہر کی چیزیں ہیں۔ویسے بعض چیزیں جسم کے اندر ہوتی ہیں لیکن جسم سے ان کا کوئی رابطہ یا واسطہ نہیں ہوتا۔اور اس طرح جسم کی خوشیوں میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہوتا۔بلکہ کینسر کی طرح جسم کے لئے دکھوں کے سامان پیدا کرنے کا ان میں عزم ہوتا ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ یہ جامعہ احمدیہ ملا پیدا کرنے کے لئے نہیں بنایا گیا۔جامعہ احمدیہ احمدیت کا جامعہ ہے۔یعنی اسلام کی حقیقی روح پیدا کرنا، اس کا کام ہے۔کیونکہ احمدیت حقیقی ایمان سے تعلق رکھتی ہے۔ایمان کا لفظ قرآن کریم کی اصطلاح میں دو معنوں میں بولا گیا ہے۔ایک تو ایمان کا لفظ مصدر کے طور پر استعمال ہوا ہے، جس کے معنی ہیں، ایمان لانا۔اور دوسرا اسم کے طور پر بولا گیا ہے اور اس کے معنی امام راغب نے ” مفردات میں یہ کئے ہیں کہ وہ شریعت ، جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی ، گویا ایمان بطور اسم کے شریعت محمدیہ کا نام ہے۔پس ایک احمدی مومن کے ماحول میں اور اس کے نظام میں اس قسم کی جو جد و جہد اور کوشش کی جاتی ہے، جیسا کہ اس ہوٹل میں اور اس جامعہ میں آج نظر آرہی ہے، یہ اس لئے نہیں ہوتی کہ جماعت سے مختلف اور علیحدہ کوئی چیز پیدا کی جائے۔بلکہ جسم میں مختلف حصے ہوتے ہیں اور ان کا مزاج مختلف ہوتا ہے۔مثلاً جسم میں پنڈلیوں کا گوشت ہے اور سینے کے اندر بھی گوشت کا ایک لوتھڑا ہے، جس کا نام دل ہے۔اگر چہ گوشت کے ان ہر دوٹکڑوں یعنی پنڈلی کے عضلہ اور دل کا مزاج مختلف ہوتا ہے۔یعنی گوشت کے ان ظاہری مادی حصوں کے مزاج میں فرق ہوتا ہے۔اس لئے ان پر اثر انداز ہونے والی ادویہ بھی مختلف ہوتی ہیں۔ایک ایسی دوائی ہے، جس کا اثر صرف دل کے گوشت پر ہوتا ہے اور پنڈلی پر نہیں ہوتا۔اور ایک ایسی دوائی 127