تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 126 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 126

خطبه جمعه فرموده یکم نومبر 1974ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم بنالیں، جب تک ہم بنی نوع انسان کو تو حید کی طرف کھینچ کر نہ لے آئیں ، اس وقت تک ہماری پیاس نہیں بجھ سکتی۔پس دعائیں کرو کہ خدا تعالیٰ آپ کی اور میری پیاس کو بجھانے کے سامان پیدا کرے۔اور جس کے لئے جن اموال کی ضرورت ہے ، ان کو دینے اور خرچ کرنے کی ہمیں توفیق عطا کرے۔آج یکم نومبر کو تحریک جدید کے تین دفاتر ، دفتر اول کے اکتالیسویں سال کا اور دفتر دوم کے اکتیسویں سال کا اور دفتر سوم کے دسویں سال کا میں افتتاح کرتا ہوں۔جو معیار میں نے پچھلے سال دیا تھا، وہی قائم رہے گا۔اور جو ادائیگیوں میں، میں نے بتایا کہ عارضی طور پر کمی ہے ، وہ انشاء اللہ دور ہو جائے گی۔اللہ تعالیٰ پر توکل رکھتے ہوئے اور اسی پر بھروسہ رکھتے ہوئے ، میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ اللہ آپ کو توفیق عطا کرے گا کہ جو عارضی کمزوری ہے، بیرونی ظلم اور تشدد کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ اس کمزوری کو اپنے فضل سے دور کرے گا اور آپ کے اخلاص کے مدنظر آپ کو مالی قربانیوں کی بھی توفیق عطا کرے گا“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 11 دسمبر 1974 ء ) 126