تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 494 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 494

ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ان کو چلانے والے اس حقیقی اور جامع تعلیم سے بے بہرہ ہوتے ہیں، جو اسلام پیش کرتا ہے۔اسلام کو چھوڑ کر امن کی تحریکیں چلانا ایسے ہی ہے، جیسے سورج کو چراغ دکھانا۔حضرت صاحب نے فرمایا:۔عیسائیت نے ایمان کی ایک کسوٹی مقرر کی ہے۔حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے ماننے والوں سے کہا ہے کہ اگر تم میں رائی کے برابر بھی ایمان ہوگا تو اگر تم پہاڑ سے کہو گے تو وہ اپنی جگہ سے ٹل جائے گا۔پس عیسائی حضرات کو اپنے ایمان کے امتحان کے لئے یہ معجزے دکھانے چاہیں۔اگر نہیں دکھا سکتے تو انہیں ماننا پڑے گا کہ عیسائیت کا دور ختم ہو چکا ہے۔اب اسلام کے غلبہ کا زمانہ ہے۔جماعت احمدیہ نے خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں اسلام کی تبلیغ کا زبردست جہاد شروع کر رکھا ہے۔اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا ثبوت جماعت احمد یہ اپنے قول اور فعل سے اور خدا تعالیٰ کے ان نشانوں کے ذریعہ فراہم کر رہی ہے، جو اللہ تعالی اسلام کی تائید میں ان پر ظاہر کرتا ہے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 10 ستمبر 1978ء) 09 اگست ، ہمبرگ حضور نے پریس کانفرنس کے دوران فرمایا:۔مغربی اقوام کی زندگی میں تبدیلی رونما ہورہی ہے۔دنیا میں رونما ہونے والی ہر تبدیلی اسلام کی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔مغربی اقوام کے پاس اس وقت جو کچھ ہے ، وہ اس سے مطمئن نہیں ہیں۔وہ حقیقی خوشی کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔یہ حقیقی خوشی انہیں اسلام کے بغیر کہیں نہیں مل سکتی۔فرمایا:۔” میں نے 1967ء میں یورپ کے دورے میں لوگوں کو یہ اختباہ کیا تھا کہ اگر تم نے اپنے خالق و مالک خدا کی طرف رجوع نہ کیا اور اپنی اصلاح کی طرف توجہ نہ کی تو 25-20 سال کے اندر اندر تم ایک ہولناک تباہی سے دو چار ہو جاؤ گے۔اس اندار پر گیارہ سال گزر گئے۔میرا یہ انذاران پیشگوئیوں پر مشتمل ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اپنے پیارے بندے کو بہت پہلے بتائی تھیں۔اور اب تو بعض بڑی طاقتیں بھی مستقبل قریب میں دنیا کی تباہی کی قیاس آرئیاں کرنے لگی ہیں۔فرق یہ ہے کہ وہ دنیا کی تباہی کی باتیں تو کرتی ہیں لیکن ساتھ خوشخبری نہیں دیتیں۔لیکن میں نے جن پیشگوئیوں پر انذار کی بنیاد رکھی تھی، ان میں یہ خوشخبری بھی ہے کہ اگر دنیا اپنے پیدا کرنے والے خدا کی طرف جھکے اور گندی زیست کو چھوڑ کر نیک بن جائے تو یہ تباہی مل سکتی ہے۔494