تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 349 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 349

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء ہونا وہ نہیں ، جو میں نے یا آپ نے چاہنا ہے بلکہ ہو گا وہ، جو خدا چاہے گا خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء بر موقع مجلس شوری تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔ނ یوں تو ہر مجلس مشاورت ہی بڑی اہم مشاورتی مجلس ہوتی ہے۔لیکن جس سال میں نے صد سالہ جوبلی منصوبہ کا اعلان کیا، اس کے معابعد اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا میں انقلاب کے سامان پیدا کرنے شروع کر دیئے اور اس کے بعد ہر سال جو ہماری مجلس مشاورت ہوتی ہے، وہ عام مجالس مشاورت کے زیادہ اہمیت رکھنے والی مشاورت ہوتی ہے۔ہم نے 73ء میں ایک منصو بہ اللہ تعالیٰ کی ہدایت کے مطابق بنایا تھا۔جس کا نام صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ رکھا گیا۔جماعت نے انتہائی بشاشت اور اخلاص کے ساتھ امید سے یا ہماری تو قعات سے یا ہمارے اندازہ سے بڑھ کر مالی قربانی اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کی۔اگر چہ جو بلی کا سال، جس وقت کہ پہلی صدی ختم ہورہی ہوگی اور ہم نئی صدی میں داخل ہونے کی تیاری کر رہے ہوں گے، اس میں ابھی قریباً چودہ سال باقی ہیں۔لیکن جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں، بعض کام ایسے ہیں ، جن کی ابتداء بلکہ جن کی انتہاء بھی اس چودہ سال کے عرصہ میں ہونی چاہیے اور انشاء اللہ ہو جائے گی۔مثلاً یورپ کے متعدد ممالک میں مشن ہاؤسز قائم کرنے تھے۔ان میں سے ایک کا سنگ بنیاد میں گذشتہ برس سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں رکھ کر آیا تھا۔اور جیسا کہ رپورٹوں سے معلوم ہورہا ہے، انشاء اللہ وقت کے اندر کنٹریکٹر اس عمارت کو مکمل کر دیں گے۔اور امید ہے کہ وہاں اللہ کے فضل سے جولائی میں مسجد اور مشن ہاؤس دونوں مکمل ہو جائیں۔اس کے بعد یہ کوشش بھی ہو رہی ہے کہ دو سال بعد ناروے میں بھی مسجد اور مشن ہاؤس دونوں مکمل ہو جائیں گے۔ایک نئی جگہ سامنے آئی ہے۔اور وہ فن لینڈ ہے۔جس کی حدو د روس کے ساتھ ملتی ہیں۔اور بہت سے ایسے زاویے ہیں، جن کی وجہ سے یہ ہماری تبلیغ کے لحاظ سے بہت اہم علاقہ ہے۔پھر اٹلی ، فرانس اور سپین رہ جاتے ہیں۔اگر ہم نے عقل اور فراست اور دلائل اور اللہ دے تو انشاء اللہ آسمانی نشانوں کے ساتھ اپنی اجتماعی زندگی کی دوسری صدی میں غلبہ اسلام کی بھر پور کوشش کرنی ہے۔تو اس کے لئے جو بنیادی چیزیں ہیں، وہ اس صدی کے گذرنے سے پہلے ہمیں ملنی چاہئیں۔349