تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 858 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 858

ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم صاحب سے خریدیں ، یہ کاپی مجھے واپس کر دیں۔اس کا چھوٹا سائز طلباء کے لئے ہے۔کیونکہ وہ زیادہ پیسے خرچ نہیں کر سکتے۔اور وہ تین روپے کا ہے اور مع انگریزی ترجمہ کے ہے۔چھوٹا سائز ہے، یہ افریقہ میں انشاء اللہ کافی نکلے گا۔نائیجیر یا والوں نے تو آرڈر بھی بھجوایا ہے کہ ہم فوری طور پر دس ہزار کا پیاں تقسیم کر سکتے ہیں۔لیکن بڑے سائز میں ہمیں زیادہ دلچسپی ہے۔سات ہزار کا پیاں اس وقت تک جو قانو نا ہم بھیج سکتے تھے، وہ بھجوائی جا چکی ہیں۔اور اس کے علاوہ ہمارے پاس اپنی چھپی ہوئی حمائل نہیں تھی۔یہ حمائل بھی آ گئی ہے۔اس کی بھی چھ روپے قیمت رکھی ہے۔یہ تاج کمپنی سے ملتی جلتی ہے۔مگر انہوں نے اس کی قیمت دس روپے رکھی ہوئی ہے۔ہماری طرف سے چھپی ہوئی حمائل ہمارے ہر گھر میں ہونی چاہئے۔بچوں کے لئے ضرورت پڑتی ہے۔اس کی بھی اشاعت ہونی چاہئے۔پھر تفسیر صغیر کی قیمت 20 روپے ہے۔اس کے نیچے تفسیری نوٹ ہیں۔لیکن میں نے سوچا اور اندازہ لگایا کہ بمشکل پانچ سے دس فی صد ایسے لوگ ہوں گے، جو تفسیر صغیر لیتے اور تفسیری نوٹوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، باقی نہیں اٹھا سکتے۔ان کے لئے بس ترجمہ کافی ہے۔لیکن وہ تفسیری نوٹوں کے ساتھ بھی لے لیتے ہیں۔اس واسطے تفسیری نوٹ علیحدہ کر کے میں ترجمہ شائع کروارہا ہوں۔ایک ڈیڑھ مہینے میں چھپ کر آ جائے گا۔اس کی قیمت بھی 6 روپے رکھی گئی ہے۔ہیں روپے کے مقابلہ میں 6 روپے میں آپ کو تفسیر صغیر کا ترجمہ مل جائے گا۔انڈیکس نہیں ہے۔بہر حال اس کا ترجمہ 6 روپے میں مل جائے گا۔بڑا فرق ہے ایک کاپی میں چودہ روپے کا فرق پڑ جاتا ہے۔جہیز میں آپ نے جو چیز دینی ہے، (میرا مشورہ ہے میرا حکم نہیں ) میرا مشورہ یہ ہے کہ وہ نازک سی بچی جو لہن ہونے کی حیثیت میں گھونگھٹ میں نیچے نظریں ہوتی اور ہاتھ ہل نہیں رہا ہوتا ، اس کو وزنی قرآن کریم دینے کی بجائے اس نسخہ کی اچھی جلد کروائیں۔اس میں بعض کی اچھی جلدیں بھی ہم نے کروائی ہیں۔اچھی جلد کے لئے اچھے میٹریل کی ضرورت ہے۔یہ تو ایک انگریزی ترجمہ دوسائزوں میں اور ایک حمائل ہے، جس کا میں ذکر کر رہا ہوں۔حمائل کی بھی چھ روپے قیمت ہے۔قاعدہ میسر نا القرآن کی عربی طرز اختیار کی گئی ہے۔لجنہ کے ذریعہ بچوں سے میں نے مشورہ کیا ہے، کہتے ہیں، جو بچے قرآن کریم نئے پڑھنے والے ہیں، وہ اس کو پڑھ لیں گے۔یہ سیپاروں میں یعنی علیحدہ علیحدہ پاروں میں بھی مل جائے گی۔یعنی اگر کسی چھوٹے بچے نے شروع کرنا ہے تو پہلا پارہ درکار ہوتا ہے۔پھر اس سے کچھ پھتا بھی رہتا ہے۔وہ سیاہی کے کئی اور داغ ڈال دیتا ہے۔بچہ تو بہر حال بچہ ہے۔اس 858