تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 981 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 981

تحریک جدید- ایک المی تحریک۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء ستائیس ہزار روپے کی تھی۔گو عملاً ایک لاکھ سے زائد جمع ہو گیا تھا۔اب فرق اتنا پیدا ہو گیا ہے کہ 70ء میں میں نے جماعت احمد یہ انگلستان کو کہا کہ میرا ادل کرتا ہے کہ جتنے سال خلافت احمدیہ کے قیام پر گزر چکے ہیں۔فی سال اتنے ہزار پونڈ دے دو تو انہوں نے اتنے کے وعدے کر دیئے جن میں سے 38 ہزار پونڈ سے زیادہ نقد ادا بھی کر چکے ہیں۔اب اس حالت میں اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے یہ بتانے کے لئے کہ میرے فضل سے یہ کام ہو رہا ہے۔ساری دنیا کو ہمارا مخالف بھی بنادیا ہوا ہے تا کہ کوئی احمدی یہ نہ سمجھے کہ شاید یہ اس کی کوشش کا نتیجہ ہے۔ساری دنیا سے تو کوئی نہیں لڑسکتا۔کوئی پاگل ہی ایسا سوچ سکتا ہے۔البتہ اس آدمی سے زیادہ پاگل اور کوئی آدمی نہیں جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ زور سے لڑے اور کامیاب ہو جائے گا۔پس خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔خدا ہمارے کاموں میں برکت ڈال رہا ہے۔کل میں نے غلطی سے یہ کہہ دیا کہ جماعت احمدیہ کی ساری آمد پونے دو کروڑ روپے ہے۔اس پر ہمارے ایک پڑھے لکھے سمجھدار دوست کہنے لگے پونے دو کروڑ کہاں ہیں۔معلوم ہوتا ہے کہ بجٹ تو بن گیا ہے لیکن پیسے وصول نہیں ہوتے۔پھر مجھے خیال آیا کہ صحیح اعداد وشمار دینے چاہئیں۔اس طرح آئندہ سال کا جو ہمارا صیح بجٹ بنا ہے، وہ پونے دو کروڑ کا نہیں ہے وہ دو کروڑ تیرہ لاکھ کا ہے۔اس میں مثلاً نصرت جہاں ریز روفنڈ کا صرف وہ حصہ شامل ہے، جو ابھی تک وصول نہیں ہوا اور اگلے سال وصول ہونا ہے یعنی جو وصول ہو چکا ہے وہ اس بجٹ میں شامل نہیں ہے۔اس میں سے تحریک جدید کا بجٹ 16 لاکھ اندرون پاکستان اور 96 لاکھ بیرون پاکستان کا ہے۔اس سے پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے بیرون پاکستان تحریک جدید کی اس مد میں کتنی برکت عطا فرمائی ہے۔اب اس میں تھوڑ اسا حصہ لیا ہے نصرت جہاں سیکیم نے۔نصرت جہاں سکیم کو شروع ہوئے دو سال ہوئے ہیں۔پھر بھی اس کی غیر ممالک کی متوقع آمد قریباً 50 لاکھ روپے ہے۔پھر تحریک جدید کی متوقع آمد 6 9 لاکھ روپے ہے۔اور یہ ایک کروڑ 28 لاکھ روپے بیرون پاکستان جماعت ہائے احمدیہ کی آمد ہے جو بجٹ میں شامل ہے۔اس کے علاوہ بھی بہت سے اخراجات ہیں مثلاً غرباء فنڈ ہے۔خدام الاحمدیہ کے مختلف چندے ہیں ، وہ اس میں شامل نہیں ہیں۔اس طرح جماعت کی کئی لاکھ کی مالی قربانی ہے جو اس میں آ ہی نہیں سکتی۔84لاکھ 93 ہزار یعنی قریباً85لاکھ کی مالی قربانی اندرون پاکستان کی جماعتیں مختلف شعبوں میں دے رہی ہیں اور ایک کروڑ 28لاکھ 38 ہزار (پاکستانی کرنسی میں بیرون پاکستان کی آمد ہے۔یہ گویا پونے دو کروڑ ہیں بلکہ یہ رقم دو کروڑ 28 لاکھ بنتی ہے۔گویا کل میں نے 53 لاکھ روپے کم شمار کئے۔اب میں 981