تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 975
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973ء فتح محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے کو ہوگی البتہ ہاتھ آپ کے ہوں گے ارشادات فرمودہ یکم اپریل 1973 ء برموقع مجلس مشاورت مجلس مشاورت میں ایک تجویز یہ پیش کی گئی کہ جلسہ سالانہ کے ایام میں الفضل شائع نہیں ہوتا۔جس سے وہ لوگ جو کسی وجہ سے جلسہ میں شامل نہیں ہو سکتے ، جلسہ کی کاروائی کی خبر سے بھی محروم ہو جاتے ہیں، اس لئے تجویز ہے کہ اگر ان ایام میں پورا اخبار شائع کرنا ممکن نہ ہو تو جلسہ کی مختصر کاروائی شائع کی وو جائے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔جب یہ تجویز میرے سامنے آئی تو میں نے سمجھا کہ اس کا شوری کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔انتظامی معاملہ ہے۔لیکن میں نے اس ایجنڈے میں اس لئے رکھوا دیا تھا کہ شاید اس کے متعلق کوئی مفید مشورہ ہل جائے۔میں نے خطبہ جمعہ میں کہہ دیا تھا کہ جلسہ سالانہ پر افضل کی اشاعت کا انتظام ہونا چاہئے اور بہت بہتر انتظام ہونا چاہئے۔اس وقت دنیا کے جو حالات ہیں، اس وقت دنیا میں جماعت احمدیہ کی ترقی کی جو رفتار ہے، اس وقت دنیا کے دور دراز ممالک میں مخلص احمدی احباب کو جو اخلاص ہے، وہ تقاضا کرتا ہے کہ ان کو جماعتی خبریں جلد سے جلد پہنچیں۔آپ چونکہ یہاں بیٹھے ہوئے ہیں، اس لحاظ سے ان کی بے تابی کا اندازہ نہیں لگا سکتے۔آپ کو اگر مرکز سے کوئی لکھی ہوئی خبر پہنچے تو آپ بسا اوقات اسے شام کو پڑھتے ہیں۔مگر وہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر ان کے پاس دو پہر کو پہنچے تو وہ شام کا انتظار نہیں کرتے۔بلکہ وہ اپنا کام چھوڑ کر اسی وقت پڑھتے ہیں۔اس کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات ہیں۔جن کی بنا پر ہمیں جلد سے جلد جماعتی خبریں ساری دنیا میں پھیلا دینی چاہئیں۔یہ تو ایک بڑا چھوٹا سا طریق ہے۔اس لئے جو تجویز پیش ہوئی ہے، اس کے متعلق میں پہلے ہی ہدایت دے چکا ہوں۔اور اس سلسلہ میں کسی سے مشورہ کی ضرورت نہیں ہے۔میں نے اس تجویز پر عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔اس سے بڑھ کر ہدایت دی ہے کہ تحریک جدید جلسہ سالانہ کے ایام میں ایک انگریزی میں پلیٹن شائع کیا کرے۔لیکن خالی جلسہ کے ایام میں نہیں۔عام حالات میں بھی اور جلسے کے دنوں میں بھی ہر روز کی خبر ساری دنیا میں پہنچنی چاہئے۔اس کا کوئی انتظام ہونا چاہئے۔اس وقت دنیا میں دو مختلف قسم کے براڈ کاسٹنگ سٹیشن ہیں۔ایک وہ جو تجارتی اصول پر چل رہے ہیں اور دوسرے وہ جو حکومت کے زیر اہتمام کام کرتے ہیں۔جو حکومت کے ریڈیو ہیں، ان میں سے آگے 975