تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 969
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 31 مارچ 1973ء سے اپنی ذمہ داریوں کو نباہنے کی طرف دوستوں کو ترغیب دلائیں۔اور اکٹھے ہنستے ہوئے آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔اس سے جماعت کوئی تھکان اور کوفت محسوس نہیں کرے گی۔لیکن اگر آپ دلوں میں بشاشت پیدا کرنے میں ناکام ہو جائیں گے اور جماعت کے سب افراد کو اکٹھے ایک خاندان کی طرح آگے لے جانے کی کوشش نہیں کریں گے اور دعاؤں کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تو حقیقی کامیابی نصیب نہیں ہوگی۔پس تحریک جدید کے بجٹ کو بڑھانے کے لیے جتنا ٹارگٹ میں نے مقرر کیا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ جماعت اس سے زیادہ رقم دے سکتی ہے۔صرف توجہ کی ضرورت ہے۔لاہور کے امیر جماعت چوہدری اسد اللہ خان صاحب زیادہ بوڑھے ہو گئے ہیں۔بعض دفعہ خیال آتا ہے کہ ان کو آئندہ تکلیف نہ دی جائے لیکن اس بیماری اور پیرانہ سالی میں بھی میرے لیے یہ بات بڑی خوشی کا موجب ہے کہ پچھلے دو تین سال میں انہوں نے جماعتی لحاظ سے بڑی ترقی کی ہے۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس مادی دنیا میں جب کہ ہر طرف سے نوجوان نسل پر بداثرات پڑ رہے ہیں۔جہاں قوم کے بعض افراد نے اس اثر کو قبول کیا ہے، وہاں ہماری نوجوان نسل کے ایک حصہ کی زندگی میں بڑا حسین اور عظیم رد عمل پیدا ہوا ہے۔موجودہ گندے رجحانات کے خلاف ایک بغاوت پیدا ہو گئی ہے۔چنانچہ مختلف شکلوں میں یہ چیز ظاہر ہوتی رہتی ہے۔مثلاً لا ہور کے خدام بعض جائز طریقوں سے یا جائز وجوہات کے مقابلہ میں ہر وقت قربانی دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔بعض دفعہ ہمیں ان کی لگام کھینچنی پڑتی ہے۔ورنہ ان کا جوش ایسا ہے کہ وہ ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔چاہے اس کی آج ضرورت نہ ہو۔تاہم یہ ہمارا کام ہے کہ ہم ان کو بتائیں کہ آج اس قربانی کی ضرورت نہیں۔اللہ تعالیٰ تمہیں جزا دے۔جب قربانی دینے کی ضرورت ہوئی ، اللہ تعالی تمہیں تو فیق دے گا قربانی دینے کی۔اور ہمیں بھی توفیق دے گا قربانی دینے کی بھی اور قربانی لینے کے سلسلہ میں جماعت کے بڑوں اور چھوٹوں کی راہنمائی کرنے کی۔پس جہاں بھی جماعت نے نوجوان نسل کو انتظامی کاموں کے لیے اپنے ساتھ لگایا ہے۔وہاں جماعت کے کاموں میں بڑی تیزی پیدا ہوگئی ہے۔میں بعض جگہوں کے نام بھی لوں گا۔اس لیے نہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ نام لیے جائیں بلکہ اس لیے کہ دوسروں کے لیے وہ نمونہ بنیں۔بعض دفعہ ضلعی امارتوں میں یہ کوشش نہیں کی گئی کہ اہل اور تجربہ کارلوگوں کی لائن تیار کی جائے۔جو بوقت ضرورت جماعت کی ذمہ داریوں کو سنبھال سکے۔گویا قطار لگی ہوئی ہو اور ایک کے بعد دوسرا اپنی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لیے 969