تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 968 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 968

ارشادات فرموده 31 مارچ 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم لاکھ روپے ضرور پورا کریں گے۔اور خود اپنے کندھوں پر صرف 16 لاکھ روپے کا بوجھ ڈالا ہے۔یعنی ان جماعتوں پر جن کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔پس اس لحاظ سے بھی یہ امر آپ کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور آپ کا فرض ہے کہ آپ 16 لاکھ روپے کے بجٹ کو پورا کریں۔اپنے ان بھائیوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، جن پر مالی بوجھ تو ڈالا گیا ہے لیکن وہ اس موقع پر حاضر نہیں ہیں، وہ اس شوری میں شریک نہیں ہیں۔جو دوست اپنی اپنی جماعتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا تو بدرجہ اولیٰ فرض ہے کہ وہ تحریک جدید کی مالی قربانیوں کو ادا کرنے میں مقدور بھر سعی کریں۔آپ نے 16 لاکھ روپے کا جو بوجھ اپنے کندھوں پر ڈالا ہے، اس میں آپ کے لیے جو ٹارگٹ مقرر کیا گیا تھا، اس میں ایک لاکھ تئیس ہزار روپے (1,23,000) کی کمی ہے۔اور اس سے چھ گنا زیادہ بوجھ آپنے اپنے ان بھائیوں پر ڈال دیا ہے، جن سے آپ نے کوئی مشورہ نہیں لیا۔اور مجھے امید ہے خدا کے فضل سے وہ کم و بیش اپنا بجٹ ضرور پورا کریں گے۔اس لیے آپ سے بھی یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ آپ کم از کم 16 لاکھ روپے بشمول ایک لاکھ تئیس ہزار روپے (1,23,000) کی کمی کو بھی پورا کریں گے۔میں نے پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں کہ جماعت کو خدا تعالیٰ نے یہ استعداد عطا فرمائی ہے کہ وہ اس کمی کو پورا کر دے۔لیکن جماعت کی یہ بدقسمتی ہے کہ جماعت کے بعض علاقوں میں عہدیداروں کو یہ استعداد نہیں ملی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو ٹھیک طرح ادا کریں۔ورنہ وہ تحریک جدید کیا اور دوسرے چندے کیا سب وصول کر لیتے۔جماعت جماعت میں بھی فرق ہے مثلا کراچی کی جماعت ہے۔اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کا قدم آگے سے آگے بڑھتار ہے وہ کسی وقت پیچھے نہ ہٹیں۔میں نے کل بتایا تھا کہ کراچی میں صدر انجمن احمدیہ کا بجٹ تین لاکھ پچاس ہزار روپے کا تھا۔وہ اس وقت تک تین لاکھ چون ہزار روپیہ ادا کر چکے ہیں۔مزید برآں وہ کوشش کر رہے ہیں کہ وصولی چار لاکھ روپے تک لے جائیں۔زائد وصولی میں جتنی بھی کوشش کامیاب ہو خوشی کی بات ہے۔اور سب سے بڑھ کر خوشی کی بات تو یہ ہے کہ انہوں نے اپنے سامنے ایک ٹارگٹ رکھا ہے اور اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔دوسرے جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا، دوست اس بات کو یا درکھیں کہ جب تک آپ اپنے علاقے میں پیار کا ماحول پیدا نہیں کرتے ، اس وقت تک آپ اچھے نتائج نہیں پیدا کر سکتے۔اس میں میرے اور تیرے کا سوال نہیں۔خدا نے کسی کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ اپنی حکومت قائم کرے۔خدا اور اس کے رسول کی حکومت کو قائم کرنے کے لئے جماعت احمدیہ کو قائم کیا گیا ہے۔پس اپنے اندر بشاشت پیدا کریں اور پیار 968