تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 960
خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اے ہمارے رب! ہم نے ایک ایسی آواز سنی جو نہایت شیریں اور پیاری ہے۔اور اسلام کی ہمدردی اور تنخواہی سے لبریز ہے۔یہ وہ آواز ہے، جو ہمیں کہتی ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور تمہیں خدا کی طرف لے جانے کے لئے آئی ہوں۔یہ وہ آواز ہے، جس نے ہمیں نور فراست عطا کی۔جوصرف اسلام کے ذریعہ حاصل ہو سکتا ہے۔یہ وہ آواز ہے، جس نے ہمارے دلوں میں توحید حقیقی اور عظمت رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو قائم کیا۔یہ وہ پیاری آواز ہے، جس نے ہمیں علی وجہ البصیرت یہ یقین دلایا اور ہمیں اس ایمان پر قائم کیا کہ قرآن کریم نہ صرف یہ کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک آخری شریعت ہے بلکہ ایک کامل اور مکمل ہدایت نامہ ہے۔انسان کی نجات کی سب راہیں اسی سر چشمہ سے نکلتی ہیں۔خدا تعالیٰ تک پہنچانے والا ہر راستہ قرآن کریم کے نور ہی سے منور ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف رہنمائی کرتا ہے۔ہم نے اس آواز کو سنا ، ہم اس منادی پر ایمان لائے۔ہم نے اس حقیقت کو جانا اور اس صداقت کو پہچانا کہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ اسلام کی آخری جنگ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم روحانی فرزند کے ذریعہ جیتی جائے گی۔آخری فتح اسلام کو ہوگی ، تمام شیطانی قوتیں پسپا ہو جائیں گی ، اسلام کا سورج تمام دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا اور ہر ملک میں حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بلند ہو گا۔دوسرے سب جھنڈے سرنگوں ہو جا ئیں گے۔یہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔اس جنگ کو جیتنے کے لئے ہمیں کہا گیا ہے کہ تم اپنی جانوں کو اور اپنے مالوں کو اور اپنی اولادوں کو ، غرض ہر اس چیز کو جو تمہاری طرف منسوب ہوتی ہے اور تم اپنے آپ کو اس کا مالک سمجھتے ہو، اسے خدا کی راہ میں قربان کر دو۔تا کہ خدا کی توحید اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت بنی نوع انسان کے دل میں بیٹھ جائے۔اس آواز کو سن کر اس پر لبیک کہتے ہوئے ، ہم ایک جھنڈے تلے جمع ہو گئے۔لیکن اے ہمارے رب! ہم کمزور ہیں، ہماری فطرت میں بھی کمزوری ہے۔ہماری غفلتوں کے نتیجہ میں بھی ہم سے کمزوریاں اور گناہ سرزد ہو جاتے ہیں۔فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا اے ہمارے محبوب آقا! ہمارے مالک و خالق خدا! تو اپنے فضل سے اپنے فرشتوں کے ذریعہ ہمارے لئے ایسے سامان پیدا کر کہ ہم گناہوں اور غفلتوں اور سستیوں اور کوتاہیوں سے ہمیشہ بچتے رہیں۔اگر کبھی ہم سے بشری کمزوری کے نتیجہ میں غفلت اور گناہ سرزد ہو جائیں تو اے ہمارے پیارے رب ! تو ہمیں ہماری غفلتوں اور گناہوں کے برے نتائج سے بچا اور تو ہمیں اپنی راہ میں اس قسم کی اور اس قدر نیکیوں کی تو فیق عطا فرما کہ گویا ہم نے بھی گناہ کیا ہی نہیں۔کیونکہ نیکیاں گناہوں کو 960