تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 953 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 953

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم نوع انسانی کی اصل عید خطبہ عیدالفطر فرمودہ 28اکتوبر 1973ء تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔د تمام بھائیوں اور بہنوں کو عید مبارک۔خطبہ عید الفطر فرمودہ 28 اکتوبر 973 اسلامی تعلیم کے حسن کے ساتھ اور اسی کی وجہ سے اسلامی تہواروں میں بھی ایک حسن اور خوبصورتی نظر آتی ہے۔جمعہ کی عید کے علاوہ ہمارے لئے سال میں دو بار عید آتی ہے اور ہر دو عیدوں کا تعلق ایک مومن مسلم احمدی کی زندگی کے دو پہلوؤں سے ہے ایک وہ عید ہے، جو بعض مخصوص عبادات کے بعد ماہ رمضان کے ختم ہونے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہمیں عطا ہوتی ہے۔ایک دوسری عید ہے جو ایک دوسری قسم کی عبادات کے بعد ہمیں میسر آتی ہے گویا ہماری مومنانہ زندگی کے دو پہلوں سے ان دو عیدوں کا تعلق ہے۔اسلام میں خوشی کا فلسفہ یہ بتایا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ جب انسان پر مہربان ہو اور اسے اللہ کا پیار اور اس کی رضا حاصل ہو جائے تو یہ اس کے لئے حقیقی خوشی کا موجب ہے اس طرح اگر چہ ایک مومن کی زندگی کا ہر لمحہ ہی عید ہے لیکن بعض چیزوں کو نمایاں کیا گیا ہے تا کہ ہم اپنی زندگیوں کے اس دور میں جس میں سے ہم گزررہے ہیں یا جس سے ہم غافل رہے، اس کا محاسبہ کرسکیں۔نوع انسانی کی اصل عید تو اس سورج (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا طلوع تھا جو فاران کی چوٹیوں سے جلوہ گر ہوا۔جس نے ایک دنیا کو منور کیا اور جس کے نور کی شعاعوں نے اندھیروں سے ایک عظیم اور فاتحانہ جنگ لڑی اور ظلمات کو دور کر دیا۔مگر جیسا کہ مقدر تھا اور جیسا کہ پہلے سے خبر دی گئی تھی۔کچھ عرصہ کے بعد اگر چہ اندھیرے بادلوں نے اس سورج کی روشنی کو چھپا دینا تھا۔لیکن ایسی صورت میں یہ بشارت بھی دی گئی تھی کہ مہدی معہود علیہ السلام کی بعثت کے ساتھ وہی نوراسی کے غلاموں کی وساطت سے دنیا پر پھر طلوع ہوگا اور ساری دنیا کو اپنی نورانی شعاعوں کی لپیٹ میں لے کر ظلمات کو ہمیشہ کے لئے دور کر دے گا۔پس جماعت احمدیہ کی عید تو اس صبح صادق کے ظہور سے شروع ہوئی، جس کی خبر پہلوں نے دی اور جس کی بشارت حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے امت مسلمہ نے پائی۔اس صبح صادق 953